اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔ اس واقعے کی فلسطینی وزارت صحت نے بھی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔ اس واقعے کی فلسطینی وزارت صحت نے بھی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں شروع کیے گئے چھاپے کے دوران جمعہ کی صبح شروع ہونے کے بعد پیش آیا ہے۔

فلسطینی عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران فوج کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں اورایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

تاہم دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مغربی کنارے کے علاقوں میں پے در پے واقعات کی وجہ سے کافی زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کشیدگی کا یہ سلسلہ ماہ مارچ سے بتدریج شدید ہوتا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔