برازیل میں کورونا سے مزید 389 اموات، اب تک 5 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا انفیکشن کے معاملات میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد دنیا میں تیسرے اور اموات کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15143 نئے معامنے سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 389 مریضوں کی موت ہوئی۔ برازیل کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 501 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 223 ہو گئی ہے۔

اوسط اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران اوسطاً 35120 معاملے سامنے آئے، جبکہ یومیہ اموات کی اوسط تعداد 960 رہی۔ اس وقت فی 10 لاکھ آبادی میں انفیکشن کے معاملوں کی تعداد 9495 ہے اور اموات کی تعداد 265 ہے۔


اب تک برازیل میں 14.23 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے جن میں سے 1.8 کروڑ لوگوں نے پہلی اور 4.14 کروڑ سے زیادہ لوگ اس کی پوری خوراک لے چکے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملات میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد دنیا میں تیسرے اور اموات کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔