نیو یارک کے فٹ پاتھ پر نصب کی گئی ٹرمپ کی مورتی، نیچے لکھا ’مجھ پر پیشاب کرو‘

ایڈورٹائزنگ پروفیشنل فل گیبل کے ذریعہ تیار کردہ امریکی صدر کی مورتی پر نہ صرف ’مجھ پر پیشاب کرو‘ لکھا گیا ہے بلکہ اس مورتی کو بنانے میں ایسے کیمیکل کا بھی استعمال ہوا ہے جس کے سبب کتے متوجہ ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے شہر نیو یارک میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی چھوٹی چھوٹی مورتیاں کئی جگہ فٹ پاتھ پر لگی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ یہ مورتیاں ٹرمپ کے کمر سے اوپری حصے تک کی بنی ہوئی ہیں اور اس کے نیچے جو کچھ لکھا ہوا ہے وہ حیران کرنے والا ہے۔ دراصل ان مورتیوں کے نیچے انگریزی میں لکھا ہوا ہے ‘PEE ON ME’ یعنی ’مجھ پر پیشاب کرو‘۔

امریکی صدر ٹرمپ کی مورتی والی یہ تصویر کئی اخباروں کی زینت بن چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی یہ خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مورتی نصب کرنے والے ایڈورٹائزنگ پروفیشنل فِل گیبل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے ذاتی جذبات اور لوگوں کے خیالات کو منظر عام پر لانے کے مقصد سے ایسا کیا۔

نیویارک کے بروکلن میں لگی ان مورتیوں میں ٹرمپ کا چہرہ 80 اور 90 کی دہائی کا ہے۔ اس سلسلے میں گیبل کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ذاتی ایکسپریشن ہے اور اسے ظاہر کرنے کا انھیں پورا حق حاصل ہے۔ گیبل مزید کہتے ہیں کہ ’’میں نے نوجوان دِکھنے والے ٹرمپ کی مورتی بنائی کیونکہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ خود کو کس طرح دیکھتے ہیں جب کہ وہ گولڈن شاور کے لیے روسی اسکارٹس کو پیسے ادا کر رہے ہیں۔

فل گیبل نے ٹرمپ کی مورتی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں نے نہ صرف اسٹیچو پر ’مجھ پر پیشاب کرو‘ کا سائن لگایا ہے بلکہ اس اسٹیچو پر کچھ ایسے کیمیکل بھی چھڑکے ہیں جن سے کتے اس کی طرف متوجہ ہوں گے اور اسٹیچو پر ہی پیشاب کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Oct 2018, 7:09 PM