یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری

وزارت کے آن لائن نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ دنیپروپیٹروسک اور کھارکیو کے علاقوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا علاقے اور ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) میں فضائی حملوں کی وارننگ نافذ تھی۔

یوکرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس
یوکرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیف: یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی اور رات بھر فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔ یہ معلومات ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق دی گئی ہے۔ وزارت کے آن لائن نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ دنیپروپیٹروسک اور کھارکیو کے یوکرین کے علاقوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا علاقے اور ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) میں فضائی حملوں کی وارننگ نافذ تھی۔

چرکاسی، پولٹاوا، سومی اور کیرووہراڈ کے علاقوں میں رات میں فضائی حملے کے سائرن بجتے لگے۔ دنیپروپیٹروسک کھارکیوکے علاقوں کے ساتھ ساتھ زاپوریزیاعلاقے اور ڈی پی آر کے یوکرین کے زیر کنٹرول حصوں میں دوسری بار فضائی حملے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے۔ پولٹاوا، دنیپروپیٹروسک اور کھارکیو کے علاقوں نیز یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا اورڈی پی آر کے علاقوں میں ہفتہ کی صبح حملے کی وارننگ نافذ تھی۔


یوکرائنی میڈیا نے گزشتہ دیررات بتایا کہ یوکرین کے کیف علاقے کے ساتھ ساتھ خارکیف علاقے اور یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس ماہ کے شروع میں، یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر یوکرینرگو کے سربراہ نے کہا کہ روسی حملوں سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل نے گزشتہ سال نومبر میں کہا تھا کہ 10 اکتوبر 2022 سے شروع ہونے والے روسی حملوں سے یوکرین کے تقریباً پچاس فیصد توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔