افغانستان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 طالبان ہلاک

فواد امان نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں جمعہ کی شب افغانستان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورس اور باغی فورسز کے جوانوں کے ساتھ جھڑپ میں صوبے کے طالبانی گورنر سمیت گیارہ طالبان مارے گئے۔

افغان سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
افغان سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے قندوز اور نیمروز صوبوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دونوں صوبوں کے طالبانی گورنروں سمیت 25 طالبانی مارے گئے۔ وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں جمعہ کی شب افغانستان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورس اور باغی فورسز کے جوانوں کے ساتھ جھڑپ میں صوبے کے طالبانی گورنر سمیت گیارہ طالبان مارے گئے۔

فواد امان نے بتایا کہ صوبہ نیمروز کے زرنج شہر میں طالبانیوں کے ایک اجتماع پر فضائیہ کے حملے میں طالبانی گورنر عبدالخالق سمیت 14 طالبان مارے گئے۔ اس کے علاوہ صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد اور صوبہ تخار کے دارالحکومت تلیکان پر طالبان کے حملوں کو گزشتہ رات سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ۔ شہروں کے مضافات میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے۔


واضح رہے کہ افغانستان سے مئی سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان کی طرف سے تشدد میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے افغان فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور روزانہ فضائی اور زمینی کارروائی کے ذریعے طالبانیوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */