افغانستان :ہیرات میں کار بم دھماکہ 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

افغان میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے شمال مغربی صوبہ ہیرات میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ گورنر ہیرات وحید قتالی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا جس میں مارے جانے 7 افراد عام شہری ہیں۔


پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس گھروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ قطر کی راجدھانی دوحہ میں افغان سرکار اور اور طالبان نمائندوں کے درمیان جاری امن مزاکات کے باجوود شوش زدہ ملک میں پرتشدد جھڑپیں اور بم دھماکوں کے واقعات جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔