’روس کے 1.5 لاکھ فوجی یوکرین سرحد پر جمع، حملہ بولنے کو تیار!‘

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ یوکرین کی سرحد پر تعینات 40 فیصد سے زیادہ روسی فوجی حملہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور ماسکو نے ایک غیر پائیدار مہم شروع کر دی ہے

یوکرین: خواتین شہری کیف کے علاقائی دفاعی یونٹ کے تربیتی سیشن میں شرکت کر رہی ہیں / Getty images
یوکرین: خواتین شہری کیف کے علاقائی دفاعی یونٹ کے تربیتی سیشن میں شرکت کر رہی ہیں / Getty images
user

قومی آوازبیورو

کیف / واشنگٹن: ایک امریکی دفاعی اہلکار نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ یوکرین کی سرحد پر تعینات 40 فیصد سے زیادہ روسی فوجی حملہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور ماسکو نے ایک غیر پائیدار مہم شروع کر دی ہے۔ امریکی دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یوکرین کی سرحدوں کے قریب 1.5 لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو جمع کیا گیا ہے اور بدھ کے بعد سے یہاں اہم فوجی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔

اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "چالیس سے پچاس فیصد روسی فوجی حملے کی حالت میں ہیں۔ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران وہاں ایک اسٹریٹجک فوجی اجتماع ہوا ہے۔" اہلکار نے بتایا کہ فوجی اجتماع کا مقام روس-یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے میں واقع ہے، جہاں حملے سے قبل فوجی یونٹس تیار کی جاتی ہیں۔‘‘


ادھر، یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے ہمارے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کا امکان کم ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین ے وزیر دفاع نے کہا کہ کہ قومی انٹیلی جنس کی ملک کے خلاف ہر اقدام پر نظر ہے، روس نے 1.5 لاکھ فوجی یوکرین کی سرحد پر جمع کر لئے ہیں اور مزید فوجیوں کے پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

دریں اثنا، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ یوکرین میں لڑائی کے لیے اپنی فوج نہیں بھیجے گا، لیکن یوکرین کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’امریکہ اور ہمارے اتحادی یوکرین کے عوام کی حمایت کریں گے۔ ہم روس کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرائیں گے۔"


ادھر، یوکرین نے روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیزفائر کی 60 خلاف ورزیاں کی گئیں، علیحدگی پسندوں نے یوکرینی افواج پر کئی دیہاتوں پر شیلنگ کا الزام عائد کر دیا۔ دوسری جانب روس نے جوہری مشقوں کا اعلان کر دیا ہے اور صدر ولادیمیر پوتن خود مشقوں کا جائزہ لیں گے۔

بیلاروس میں ماسکو کی افواج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں جاری ہیں، بحیرہ اسود میں روس کے لڑاکا طیاروں اوربحری جہاز نے گولہ باری کی مشقیں کیں اور روس نے مزید افواج یوکرین کی سرحد سے ہٹانے کا اعلا ن کردیا جبکہ جنگی مشقیں مکمل کرکے مزید فوجی دستے اپنی مستقل بیس کی طرف لوٹ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔