اٹلی میں کورونا کا قہر جاری، 24 گھنٹوں میں 133 کی موت

یوروپ کے ملک اٹلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گزشہ 24 گھنٹوں میں وہاں یہ وائرس 133 لوگوں کی جان لے چکا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ایک دن میں 133 لوگوں کی جان جانے کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس کا خوف بہت بڑھ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے تمام سنیما ہال، تھیئٹر، اوپیرا ہاؤس سمیت وہ تمام جگہ بند کر دیئے گئے ہیں جہاں زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہو سکتے ہیں۔ اٹلی میں اس وائرس کے 1492 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے اس قہر کے بعد اٹلی حکومت نے دو کروڑ ماسک آرڈر کر دیئے ہیں۔

یہاں یہ بات غور کرنے کی ہے کہ چین کے بعد اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں اور یہاں پر ہی چین کے بعد سب سے لوگوں کی جان گئی ہے۔ اٹلی میں ابھی تک 366 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد 7375 ہو گئی ہے۔ اٹلی سے ملنے والی خبروں کے مطابق زیادہ تر اموات اٹلی کے لوبارڈی شہر میں ہوئی ہیں اور اٹلی حکومت پوری طرح سے ایلرٹ موڈ میں ہے اور مستقل پبلک مقامات پر لوگوں کو جمع ہونے سے روک رہی ہے اور ان مقامات کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔


اٹلی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ لوگ گھروں میں قید ہیں۔ اٹلی حکومت نے تمام اسکول اور پب بند کر دیئے ہیں۔ کورونا کا قہر دنیا کے کئی ممالک میں جاری ہے اور زندگی کا ہر شعبہ اس سے بری طرح متاثر ہے۔ ہندوستانی حکومت بھی اس کو لے کر پوری طرح الرٹ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */