چاند کا ٹکڑا چھ لاکھ ڈالر ميں فروخت

شمالی افريقہ ميں پچھلے سال ملنے والا چاند کا یہ ٹکڑا ماضی ميں کسی وقت چاند کی سطح سے زمين کی طرف نکلا ہو گا اور 384000 کلوميٹر کا سفر طے کرتے ہوئے زمين تک آپہنچا۔

تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
user

ڈی. ڈبلیو

بوسٹن کی ’آر آر‘ نامی کمپنی کے مطابق چاند کے اس ٹکڑے کو اب ويت نام کے ’ٹام چک پگوڈا‘ نامی کمپليکس ميں ديکھا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے نائب صدر بوبی لونگسٹن نے خريدار اور بيچنے والے، دونوں ہی کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتايا کہ چاند کے ٹکڑے کو ويت نام کے اس کمپليکس سے منسلک شخصيت نے خريدا ہے۔

’ٹام چک پگوڈا کمپليکس‘ ويت نام کے جنوبی حصے کے ’نا ہام‘ نامی صوبے ميں ايک اہم سياحتی مقام ہے۔ چاند کا ٹکڑا اس پگوڈا ميں نمائش کے ليے رکھا جائے گا اور عام لوگ اسے ديکھ سکيں گے۔ پگوڈا در اصل بدھ مذہب ميں عبادت گاہ کو کہا جاتا ہے اور جنوبی ويت نام ميں موجود يہ ٹام چک پگوڈا کو ملک بھر ميں کافی اہم مانا جانا ہے۔ بدھ راہب وہاں عبادت اور کائنات کے رازوں پر سوچ بچار کرنے کے مقصد سے جمع ہوتے ہيں۔

چاند کے اس ٹکڑے کو ’مون پزل‘ يا ’بواگابا‘ کا نام ديا گيا ہے۔ اس کے چھ ٹکڑے ہيں، جنہيں جوڑا جائے، تو يہ پزل کی طرح ايک مخصوص شکل اختيار کر ليتے ہیں۔ اس کا وزن تقريباً ساڑھے پانچ کلو ہے۔ پھتريلی شکل ميں يہ مادہ ماضی ميں کسی وقت چاند کی سطح سے زمين کی طرف نکلا ہو گا۔ پھر يہ 384,000 کلوميٹر کا سفر طے کرتے ہوئے زمين پہنچا اور يہ بھی حيرت کی بات ہے کہ زمين کی کشش ثقل کے سبب جب يہ تيزی سے زمين کی طرف گرا ہو گا، تو اسے انتہائی اونچے درجہ حرارت کا سامنا رہا ہو گا۔ يہ موريطانيہ کے ايک ريگستان سے پچھلے سال ملا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Oct 2018, 8:09 PM
/* */