دہی: وزن کم کرنے اور ہاضمہ بہتر بنانے میں نہایت مدد گار

دہی کی ٹھنڈی تاثیر موسم گرما میں اسے مثالی بنا دیتی ہے۔ یہ گرم موسم میں خشکی کے مسائل کو حل کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ جان لیجیے کہ آپ کو اپنے غذائی نظام میں دہی کو شامل کرنا ہو گا۔ دہی کی ٹھنڈی تاثیر موسم گرما میں اسے مثالی بنا دیتی ہے۔ یہ گرم موسم میں خشکی کے مسائل کو حل کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

انگریزی ’اخبار ٹائمز آف انڈیا‘ کی ویب سائٹ کے مطابق دہی کو اپنی روزانہ کی غذا میں بالخصوص رات کے کھانے میں شامل کرنے سے آپ کو کئی کلو گرام وزن کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

صحت مند بی ایم آئی برقرار رکھنے میں مددگار

دہی میں میگنیشیم بھرپور طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ انسان کے 'باڈی ماس انڈیکس' یعنی بی ایم آئی کو کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

یاد رہے کہ جب ہم وزن کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پروٹین وہ واحد چیز ہے جس کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔ دہی میں کاربوہائیڈریٹس کم ہوتے ہیں اور پروٹین بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے سبب یہ وزن کم کرنے کے لیے مثالی غذا ہے۔ اسی طرح دہی میں موجود پروٹین آپ کو پیٹ پر موجود اضافی چربی سے چھٹکارہ پانے میں بھی مدد دیتی ہے۔


بہترین غذائیت

یاد رہے کہ دہی جسم کے میٹابالزم میں اضافہ وزن کم کرنے کی کنجی ہے۔ دہی میں موجود پروبائیوٹکس ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور بعد ازاں میٹابولزم کا عمل بہتر کر دیتا ہے۔ اسی طرح یہ غذائی عناصر کو جذب کرنے میں بھی مدد گار ہے۔

آپ مختلف طریقوں سے دہی کو اپنے روزانہ کے کھانے میں شامل کر سکتے ہیں:

- دوپہر یا رات کے کھانے میں ایک پیالہ دہی کھائیں

- ناشتے میں لسی کی شکل میں پی لیں

- کوشش کریں کہ دہی کو شکر ملائے بغیر کھائیں ، اس میں شکر ملا کر کھانے سے اضافی حرارے شامل ہو جائیں گے جو آپ کے وزن کم کرنے کا منصوبہ بگاڑ دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔