اومیکرون کا یوروپ میں طوفان آنے والا ہے، عالمی طبی تنظیم

اومیکرون کی دہشت کے بیچ عالمی طبی تنظیم کے علاقائی ڈاریکٹر ڈاکٹر ہینس کلوز نے اس خدشہ کااظہار کیا ہے کہ آنے والے دن یوروپ کے لئے خوفناک ہو سکتے ہیں۔

فائل تصویر آئی این ایس
فائل تصویر آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

یوروپ میں عالمی طبی تنطیم (ڈبلو ایچ او) کے اعلی افسر نے کہا ہے کہ یوروپ کی حکومتوں کو کورونا کے نئے ویرینٹ کے تعلق سے تیاری رکھنی چاہئے کیونکہ اس کا ایک طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ اومیکرون پہلے ہی کئی ممالک میں حاوی ہو چکا ہے۔

ڈبلو ایچ او کے علاقائی ڈاریکٹر ڈاکٹر ہینس کلوز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’ہم ایک اور طوفان کو آتے دیکھ سکتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ کچھ ہی ہفتوں میں اومیکرون یوروپ اور دیگر ممالک میں زبردست طریقے سے پھیل جائے گا جس کی وجہ سے طبی خدمات بری طرح متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یوروپ کے 38 ممالک میں اومیکرون وائرس پہلے ہی پایا جا چکا ہے جبکہ برطانیہ، ڈینمارک اور پرتگال میں یہ پہلے ہی زبردست طریقے سے پھیل چکا ہے۔


پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ یوروپی یونین میں کورونا وائرس کے چلتے 27 ہزار لوگو جان گنوا چکے ہیں اور اس کے 26 لاکھ اور معاملہ سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ چالیس فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ڈبلو ایچ او نے کہا تھا کہ نئے سال اور کرسمس کی تقریبات نہ کی جائیں کیونکہ رد کرنا زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے۔ڈبلو ایچ او نے کہا ہےکہ اب سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */