ابوظہبی میں کیرالہ کی خاتون ٹیچر کی کورونا کی وجہ سے موت

متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی انڈین اسکول میں انگریزی پڑھانے والی کیرلائی خاتون ٹیچر کی عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے انفکشن سے موت ہوگئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ترواننت پورم: متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی انڈین اسکول میں انگریزی پڑھانے والی کیرلائی خاتون ٹیچر کی عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے انفکشن سے موت ہوگئی ہے۔

خاتون ٹیچر کے شوہر نے جمعرات کو گلف نیوز کو اس کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی پرنسی رائے میتھیو ابوظہبی انڈین اسکول میں انگلش کی ٹیچر تھیں۔ٹیچر کے خاندان میں شوہر کے علاوہ تین بچے ہیں۔خاتون کے شوہر سیموئل نے بتایا کہ وہ بیوی کے انتقال سے بہت غم زدہ ہیں۔ایک ہفتہ قبل اسے بخار ہوا تھا اور اس کی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی تھی اور سانس لینے میں بہت زیادہ پریشانی تھی۔جب اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا تو وہ پازیٹیو پائی گئی۔


انہوں نے کہا کہ وہ اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے مردہ خانہ سے لاش لینے کے لئے انتظار کررہے ہیں۔سیموئل نے کہا کہ اس کے خاندان کے دیگر ممبروں کی صحت ٹھیک ہے۔اسکول کے پرنسپل نیرج بھارگو نے بتایا کہ ابوظہبی انڈین اسکول نے اپنے ہردل عزیز ٹیچر کے انتقال پر ای لرننگ کلاسیز کو کنڈرگارڈن سے 12ویں تک رد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیرینہ خدمات انجام دینے والی انگریزی استاد کی وفات پراسکول کے سبھی ٹیچرس اور ملازمین صدمے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے اسکول کے لئے بہت بڑا نقصان ہے،وہ بہت ہی نرم دل،طلباء اور اسٹاف کی پیاری اور پرسکون مزاج کی مالک تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Apr 2020, 8:11 PM