’کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد بھی مہینوں تک آرام نہیں!‘

کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد بھی بہت سے لوگ طویل عرصے سے اس کی علامات سے نبرد آزما ہیں، ایک تحقیق کے مطابق کہ دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے 40 فیصد افراد کو کسی نہ کسی مسئلہ کا سامنا ہے

کورونا وائرس / فائل تصویر
کورونا وائرس / فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد بھی مہینوں تک لوگوں کو آرام نہیں ملتا اور وہ کووڈ کے بعد کی پریشانیوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں گئی تحقیق کے بعد کہا گیا کہ دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد میں سے 40 فیصد ایسے تھے جو کسی نہ کسی مسئلہ سے دوچار تھے۔

کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد بھی کئی لوگوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں تھوڑا کام کر کے بعد تھکان اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ دل کا عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور کئی کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ موت تک واقع ہو گئی۔ ہندوستان میں بھی ایسے کئی کیسز سامنے آئے جن میں وہ شخص کورونا سے صحت یاب ہو کر گھر واپس آیا اور کچھ دن بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔


ستمبر 2021 میں وزارت صحت نے کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد مسائل سے نمٹنے کے لیے رہنما اصول جاری کیے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا جب حکومت نے کووڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ وزارت صحت کے مطابق کووڈ-19 کے اسپتال میں داخل ہونے والے 20 سے 30 فیصد سنگین مریضوں میں دل کے پٹھوں میں مسائل دیکھے گئے۔ کورونا کو شکست دینے کے 60 دن بعد بھی 20 فیصد مریضوں کو سینے میں درد محسوس ہوا اور 10 فیصد مریضوں میں سینے میں سنسناہٹ جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انفیکشن سے شفایاب ہونے کے بعد بھی کچھ علامات ہفتوں یا مہینوں تک برقرار رہ سکتی ہیں اور اسے 'لانگ کوویڈ' کہا جاتا ہے۔ تاہم، زیادہ تر لوگوں میں صرف ہلکی یا درمیانی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ علامات 10 سے 15 فیصد معاملات میں شدید ہوتی ہیں اور 5 فیصد معاملات میں بہت زیادہ شدید ہو سکتی ہیں۔


ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لوگ عام طور پر 2 سے 6 ہفتوں میں کووڈ سے صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ کچھ معاملات میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی اگر علامات برقرار رہیں تو ایسے لوگ دوسروں کو متاثر نہیں کر سکتے۔ تاہم، بہت سے معاملات میں علامات شدید ہو سکتی ہیں اور اثر مستقل ہو سکتا ہے۔

کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

ستمبر 2021 میں وزارت صحت کی طرف سے رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا کے پیش نظر مناسب رویہ اختیار کریں، ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔

مناسب مقدار میں گرم پانی کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر کے مشورے پر یوگا، ورزش کریں۔

معالج کے مشورے سے سانس کی مشقیں کریں۔


ہر صبح اور شام چہل قدمی کریں۔

غذائیت سے بھرپور خوراک لیں، ایسی غذا کھائیں جو آسانی سے ہضم ہو۔

بہتر نیند لیں، آرام کریں۔ شراب اور سگریٹ سے دور رہیں۔

اگر آپ کو پہلے سے کوئی بیماری ہے تو اس کی دوا ڈاکٹر کے مشورے سے لیں۔

اپنی صحت پر خود نظر رکھیں۔ نبض، آکسیجن، بلڈ پریشر، شوگر لیول چیک کرتے رہیں۔

اگر گلے میں خراش ہو تو غرارے کریں یا بھاپ لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔