کورونا کے 90632 نئے کیسز کے ساتھ ہندوستان دنیا میں دوسرے مقام پر

کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ کے معاملہ میں ہندوستان نے ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے وبا کی عالمی فہرست میں برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ کے معاملہ میں ہندوستان نے ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے وبا کی عالمی فہرست میں برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ 90 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے اتوار صبح 8 بجے تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 90632 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 41 لاکھ 13 ہزار 811 تک پہنچ گئی۔ اس اثنا میں 1065 مریضوں نے دم توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی کل تعداد 70626 تک جا پہنچی ہے۔


وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس کے انفیکشن سے 73642 مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔ ایک دن میں شفایاب ہونے والے لوگوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اب تک روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 862320 کیسز فعال ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں بازیابی کی شرح 77.32 فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے دو دنوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 20.96 فیصد مریض متحرک ہیں اور اموات کی شرح 2 فیصد (1.71 فیصد) سے نیچے ہے۔ ایک ہی وقت میں ، مثبتیت کی شرح 8.29 فیصد رہی ہے۔


تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں شفایابی کی شرح 77.32 فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ 20.96 فیصد کیسز فعال ہیں اور اموات کی شرح 2 فیصد (1.71 فیصد) سے نیچے ہے۔ اسی اثنا میں پازیٹو ہونے کی شرح 8.29 فیصد رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔