اسپین میں 8 جون سے پروفیشنل فٹ بال کی ہوگی واپسی

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ اسپین میں کورونا کا کافی اثر دیکھنے کو ملا تھا جس کے بعد یہاں فٹ بال سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تصویر سوشل  میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میڈرڈ: کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنے ملک میں آٹھ جون سے پروفیشنل فٹ بال دوبارہ شروع کرنے کا ہفتہ کو اعلان کیا۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔اسپین میں کورونا کا کافی اثر دیکھنے کو ملا تھا جس کے بعد یہاں فٹ بال سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اسپین میں کل 234824 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28628 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سانچیز نے ٹی وی پر دی تقریر میں کہا کہ لیگا سینٹنڈر (فرسٹ ڈویژن) اور لیگا اسمارٹ بینك (سیکنڈ ڈویژن) کو آٹھ جون سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کمیٹی کی حمایت سے ہم آٹھ جون سے پروفیشنل فٹ بال لیگ شروع کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

اسپین کے مشہور فٹ بال ٹورنامنٹ لا لیگا کے صدر جیویر تیباس نے اس سے پہلے کہا تھا کہ انہیں ملک میں 12 جون سے فٹ بال سرگرمیاں شروع ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سیزن کے باقی 11 میچوں کو ناظرین کے بغیر کیا جا سکتا ہے جس میں ہر ٹیم ہر تین دن میں ایک میچ کھیلے گی۔ آٹھ ہفتے تک ٹریننگ سے دور رہنے کے بعد اسپین کے کھلاڑی تیاری کرنے کے لئے 19 جون تک فٹ بال سرگرمیاں شروع کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔