آرین خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج بھی جاری رہے گی

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی درخواست ضمانت کروز ڈرگ معاملہ میں بامبے ہائی کورٹ سے منظور نہیں ہو پائی ہے، اس معاملہ میں بحث آج بھی جاری رہے گی کیونکہ گزشتہ روز بحث پوری نہیں ہو پائی تھی

شاہ رخ خان کا بیٹا آرین خان / Getty Images
شاہ رخ خان کا بیٹا آرین خان / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی درخواست ضمانت بامبے ہائی کورٹ سے منظور نہیں ہو پائی ہے۔ اس معاملے پر بحث منگل کے روز مکمل نہیں ہو سکی اور اب بدھ کے روز بھی بحث جاری رہے گی۔ 2 اکتوبر کو این سی بی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید آرین خان کی ضمانت پر منگل کے روز بامبے ہائی کورٹ میں سماعت مکمل نہ ہونے کے بعد عدالت نے کارروائی کو بدھ کی دوپہر 2:30 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا تھا۔

قبل ازیں، سیشن کورٹ اور اس سے پہلے مجسٹریٹ کورٹ نے آرین خان کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا اور وہ گزشتہ 24 دنوں سے این سی بی کی حراست میں اور پھر جیل میں بند ہیں۔

ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران آرین خان کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی پیش ہوئے۔ سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے ضمانت دینے کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ملزم کوئی گاہک نہیں تھا، ملزم سے کوئی ریکوری (منشیات) نہیں ہوئی تھی، اس نے منشیات کا استعمال بھی نہیں کیا تھا۔ لہذا، اس کی گرفتاری غلط تھی..."


قبل ازیں، این سی بی نے آرین کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ایک حلف نامہ داخل کیا۔ ایجنسی نے کہا کہ آرین خان کے والد شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ تاہم آرین خان نے اس کی تردید کی ہے۔

آرین خان کے وکیل مکل روہتگی نے کہا، ’’جہاں تک میرا تعلق ہے میرے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، کوئی استعمال ثابت نہیں ہوا اور کوئی میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں ہوا ہے۔ ارباز مرچنٹ کے جوتے سے چھ گرام چرس برآمد ہوئی، مرچنٹ اس کی تردید کرتا ہے۔ مجھے پرواہ نہیں ہے، سوائے اس کے کہ وہ میرا دوست ہے۔ کسی کے جوتے میں کیا مجھے اس کی فکر نہیں ہے۔ جو برآمد کیا گیا وہ معمولی سی مقدار، چھ گرام تھی، جو مجھے قید میں رکھنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ بہت سے دوسرے دلال تجارتی مقداروں کے ساتھ پائے گئے ہیں۔‘‘


مکل روہتگی نے کہا، ’’ارباز مرچنٹ کے جوتوں میں جو بھی پایا گیا، اس پر میرا اختیار نہیں تھا۔ ارباز میرا نوکر نہیں ہے، وہ میرے ماتحت نہیں، اس لیے یہ کوئی سازش نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ آپ مجھے ارباز اور ملزم نمبر 17 سے جوڑ سکتے ہیں لیکن برآمدگی کے کے بعد لیکن میں کسی اور سے وابستہ نہیں ہوں۔‘‘

روہتگی نے کہا، "یہ نوجوان لڑکے ہیں، انہیں اصلاح کے لیے بھیجا جا سکتا ہے، انہیں مقدمے کے لیے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ اخباروں میں یہ آیا تھا کہ سماجی وزارت نے اصلاحات کا ذکر کیا ہے، زیادہ سے زیادہ سزا ایک سال ہے۔ کہ زیادہ سے زیادہ سزا ہے، کم از کم نہیں۔ میں سیکشن 27A سے وابستہ نہیں ہوں، میں نے کچھ بھی خریدنے کے لئے پیسے نہیں دیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */