ایک دوجے کے ہوئے رنبیر اور عالیہ، تصاویر شیئر کیں

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ممبئی کے پالہی ہل علاقہ میں رنبیر کی رہائش ’واستو‘ پر اسٹار جوڑے نے شادی رچائی

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ممبئی کے پالہی ہل علاقہ میں رنبیر کی رہائش ’واستو‘ پر اسٹار جوڑے نے شادی رچائی۔ شادی کے دوران کنبہ کے ارکان اور قریبی دوست موجود رہے۔ رنبیر اور عالیہ 5 سال سے زیادہ وقت سے تعلقات میں تھے اور دونوں نے پنجابی رسم و رواج سے شادی کی۔ اس اہم دن کے لئے مہمانان طے شدہ رنگ کے ملبوسات میں پہنچے تھے۔

جہاں کنبہ کے افراد کو گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا، وہیں رنبیر اور عالیہ کے دوست سفیر اور سنہری رنگ کے کپڑے پہن کر تقریب میں پہنچے۔ عالیہ بیسٹی اور ممکنہ میڈ آف آنر آکانکشا ہرے رنگ کی ساڑی میں نظر آئیں۔ تقریب گھر کے اندر منعقد ہوئی۔ رنبیر اور عالیہ کی ٹیم نے ان میڈیا اہلکاروں کو میٹھائی کے ڈبے تقسیم کئے، جو احاطہ کے باہر جمع تھے۔


عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے باضابطہ طور پر شادی کے کچھ دیر بعد ہی اپنے خاص لمحات کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر اشتراک کر دیا۔ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا، ’’آج اپنے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں، گھر اپنی پسندیدہ جگہ، اس بالکنی میں شادی کر لی جہاں ہم نے گزشتہ 5 سال گزارے ہیں۔‘‘

تصاویر میں اسٹار جوڑے کو کریم رنگ کا عروسی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جو ممبئی کے غروب آفتاب کی سنہرری کرنوں میں دمک رہا ہے۔

رنبیر اور عالیہ نے 2018 میں 'براہمستر' کے سیٹ پر ڈیٹنگ شروع کی تھی اور اسی سال سونم کپور کی شادی کے استقبالیہ میں ایک جوڑے کے طور پر نظر آئے تھے۔ شادی کے بعد رنبیر کی کزن کرینہ کپور خان نے اپنے دوسرے بچے جیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ مماثل گلابی رنگوں میں ملبوس، ماں بیٹے کی جوڑی کو ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے جلد ہی ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک شاندار استقبالیہ کی میزبانی متوقع ہے، جس میں دیپیکا پادوکون، رنویر سنگھ، کترینہ کیف اور وکی کوشل ان کے سابق ساتھی اداکار، دوست اور ڈائریکٹرز جیسے مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔