مشہور امریکی کامیڈین بیٹی وائٹ کا 99 برس کی عمر میں انتقال

بیٹی وائٹ نے کم و بیش 7 دہائیوں تک کام کیا۔ انہوں نے ٹی وی کیرئیر کا آغاز 1949 میں کیا اور 2019 میں "ٹوائے اسٹوری 4” میں ایک کردار کے لئے اپنی آواز دی۔

بیٹی وائٹ / Getty Images
بیٹی وائٹ / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: کامیڈی کی دنیا کی نامور امریکی اداکارہ بیٹی وائٹ 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ مشہور کامیڈی سٹ کامز "دی گولڈن گرلز” اور "دی میری ٹائلر مور شو” میں اپنی اداکاری سے ٹی وی ناظرین کو محظوظ کرنے والی کامیڈین بیٹی وائٹ کا شوبز کی تاریخ کا طویل ترین کیرئیر رہا۔

بیٹی وائٹ نے کم و بیش 7 دہائیوں تک کام کیا۔ انہوں نے ٹی وی کیرئیر کا آغاز 1949 میں کیا اور 2019 میں "ٹوائے اسٹوری 4” میں ایک کردار کے لئے اپنی آواز دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی موت گزشتہ روز اپنے گھر پر ہوئی۔ تاہم موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے کامیڈی اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "بیٹی وائٹ امریکیوں کی نسلوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لے کر آئیں۔ وہ ایک ثقافتی آئیکن ہیں جن کی بہت کمی محسوس کی جائے گی۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔