جی ہاں، آئی پی ایل-2022 میں کھیلیں گی 10 ٹیمیں، بی سی سی آئی نے لگائی مہر

آئی پی ایل میں فی الحال 8 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن میں ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلس، چنئی سپرکنگس، کنگس الیون پنجاب، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، سنرائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور شامل ہیں

بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

احمدآباد: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2022 سیشن سے آئی پی ایل میں 10 ٹیموں کو شامل کرنے کی جمعرات کو منظوری دے دی۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کے روزاحمدآباد میں اپنی 89 ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران آئی پی ایل کی ٹیموں کی تعداد 2022 میں بڑھا کر 10 کرنے پر رضامندی کی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل سے اس سلسلے میں کام کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

آئی پی ایل میں فی الحال 8 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن میں ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلس، چنئی سپرکنگس، کنگس الیون پنجاب، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، سنرائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور شامل ہیں۔ آئی پی ایل کا 2020 ایڈیشن ستمبر سے نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ہوا تھا جس میں ان 8 ٹیموں نے ہی حصہ لیا تھا اور ممبئی انڈینز نے ریکارڈ پانچویں بار خطاب اپنے نام کیا تھا۔


بی سی سی آئی نے دسمبر کے شروع میں ہی اپنی ریاستی ایسوسی ایشنز کو آگاہ کیا تھا کہ اے جی ایم کے ایجنڈے میں ایک اہم معاملہ آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں کا شامل کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں ، بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی ، سکریٹری جئے شاہ ،خزانچی ارون دھومل اور آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہمنگ امین نجی طور پر بات چیت کرچکے تھے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا 2021 کا ایڈیشن شروع ہونے میں چار مہینے کا وقت رہ گیا ہے، اس لیے فیصلہ لیا گیا کہ 2022 میں 10 ٹیمیں آئی پی ایل کا حصہ ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔