عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل: فاتح ٹیم کو ملے گی 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم، آئی سی سی کا اعلان

آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فائنل میں فتحیاب ہونے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 12 کروڑ روپے ملیں گے، جب کہ شکست خوردہ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 6 کروڑ روپے ملیں گے۔

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے
عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے
user

یو این آئی

دوبئی: انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں 18جون سے کھیلے جانے والی آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے فاتح کو ٹیسٹ چیمپئن شپ گدا کے ساتھ انعامی رقم کے طورپر 16لاک ڈالر یعنی تقریباً 12کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اس انعامی رقم سے متعلق کا اعلان کیا۔ آئی سی سی کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر یعنی تقریباً چھ کروڑ روپے ملیں گے۔

ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں فاتح ٹیم اور ہارنے والی ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کے بعد کی رینکنگ والی ٹیموں کے لیے بھی آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق ڈبلیو ٹی سی کے پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر یعنی تقریباً چار کروڑ روپے، چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر یعنی تقریباً ڈھائی کروڑ روپے، پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو بالترتیب دولاکھ اور ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ اگر ڈبلیو ٹی سی فائنل ڈرا یا ٹائی پر ختم ہوتا ہے تو مجموعی انعامی رقم دونوں ٹیموں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ٹیسٹ گدا جو پہلے آئی سی سی مرد ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں چوٹی پر رہنے والی ٹیم کو دیا جاتا تھا اب وہ ڈبلیو ٹی سی فاتح کو دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔