عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: محمد سمیع کی شاندار گیندبازی، انڈیا کی میچ میں واپسی، فیصلہ چھٹے دن ہوگا

تیز گیندباز محمد سمیع کی قیادت میں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے پانچویں دن 249 رن پر روک دیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

ساؤتھمپٹن: تیز گیندباز محمد سمیع کی قیادت میں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے پانچویں دن منگل کے روز پہلی پاری میں 249 رن پر روک دیا اور نیوزی لینڈ نے پاری میں 32 رن کی مختصر سبقت حاصل کر لی۔

ہندوستان نے اس کے بعد سنبھل کر کھیلتے ہوئے 30 اوور کے کھیل میں سلامی بلے بازوں شبھمن گِل اور روہت شرما کے وکٹ کھو کر 64 رن بنا لیے ہیں اور اس کے پاس اب 32 رن کی سبقت ہو گئی ہے۔ میچ کا فیصلہ اب چھٹے دن بدھ کے روز جا کر ہوگا جو اس میچ کے لیے ریزرو دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔


روہت اور گِل نے دوسری پاری میں اوپننگ شراکت داری میں 10.4 اوور میں 24 رن جوڑے۔ ٹِم ساؤتھی نے گِل کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ گِل نے 33 گیندوں میں آٹھ رن بنائے۔ میدان پر پھر اترے چیتیشور پجارا نے روہت کے ساتھ پاری کو آگے بڑھایا اور اسکور 51 رن تک لے گئے۔

کھیل ختم کیے جانے سے کچھ وقت پہلے روہت نے ساؤتھی کی اندر آتی گیند پر کھیلنے کی کوشش نہیں کی اور بلہ ہوا میں اٹھا لیا۔ کیوی کھلاڑیوں کی اپیل پر امپائر نے اپنی انگلی اٹھا دی اور روہت پویلین لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔