مدھانا کی شاندار سنچری، ہندستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹ سے ہرایا

ہندوستانی کپتان متالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 48.4 اوور میں 192 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a>
تصویر / @BCCIWomen
user

یو این آئی

نیپئر: سلامی بلے باز اسمرتی مدھانا (105) کی شاندار سنچری سے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے ہندستانی مرد ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ کو میکلین پارک میں پہلے ون ڈے میں جمعرات کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

ہندوستانی کپتان متالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 48.4 اوور میں 192 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ ہندستانی ٹیم نے مدھانا کی شاندار سنچری کے دم پر 33 اوور میں ہی ایک وکٹ پر 193 رن بنا کر جیت حاصل کرلی۔

ہندستانی مرد ٹیم نے کل نیپئر کے ہی میکلین پارک میں نیوزی لینڈ کو 157 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آئی سی سی خواتین چمپئن شپ کے تحت اس مقابلے میں ہندستانی خواتین ہر لحاظ سے بہترین ثابت ہوئیں۔ ہدف مشکل تھا لیکن 22 سالہ مدھانا کی چوتھی ون ڈے سنچری نے اسے یکطرفہ بنا دیا۔

مدھانا نے جیمما روڈرگز کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 32.2 اوور میں 190 رنز کی زبردست شراکت کر میچ میں میزبان ٹیم کو مکمل طور پر پست کردیا ۔ مدھانا نے 104 گیندوں پر 105 رنز کی جارحانہ اننگز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ روڈرگز نے بھی مدھانا کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے 94 گیندوں پر ناٹ آوٹ 81 رن میں نو چوکے لگائے۔ دپتی شرما کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ رہیں۔ 18 سالہ روڈرگز نے اپنی پہلی نصف سنچری اور بہترین اسکور بنایا۔ ہندوستان کی طرف سے گرا واحد وکٹ ایمیليا کیر نے چھ اوور میں 33 رن دے کرلیا۔

اس سے پہلے ایکتا بشٹ نے 9 اوور میں 32 رن پر تین وکٹ، پونم یادو نے 10 اوور میں 42 رن پر تین وکٹ اور دپتی شرما نے 10 اوور میں 27 رن پر دو وکٹ لے کر کیوی ٹیم کو پست کر دیا۔ شکھا پانڈے کو 38 رن پر ایک وکٹ ملا۔ ہندوستان کی طرف سے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بشٹ اور پونم نے تین، تین جبکہ ڈی بی شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہندستانی بالرز کی عمدہ بالنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں 192 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے ہندستانی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 193 رنز کا ہدف دیا۔ باٹیز 36، ساتھرتھویٹ 31 اور ڈوائن اورکر نے بالترتیب 28۔28 رنز بنائے۔

ہندوستانی ٹیم نے اوپننگ بلے باز مدھانا 105 اور روڈرگز ناقابل شکست 81 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 33 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر کے نہ صرف میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا بلکہ تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر سوجی بیٹس نے 36، سوفی ڈیوائین نے 28، کپتان ایمی سییٹرتھویٹ نے 31، ایمیليا کیر نے 28 اور نویں نمبر کی بلے باز ہانا روو نے 25 رن بنائے۔ میزبان ٹیم نے 61 رنز کی اچھی شروعات کے بعد مسلسل وکٹ گنوائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */