مسلسل تین جیت، حیرت انگیز کارکردگی: وراٹ

کپتان نے تیسرے ون ڈے میں سات وکٹ سے ملی جیت کے بعد کہا کہ وہ اس جیت سے کافی پرجوش ہیں۔ اس جیت سے ہندوستان نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دینے کے بعد کہا کہ کیوی زمین پر مسلسل تین میچ جیتنا واقعی حیرت انگیز کارکردگی ہے۔

کپتان نے تیسرے ون ڈے میں سات وکٹ سے ملی جیت کے بعد کہا کہ وہ اس جیت سے کافی پرجوش ہیں۔ اس جیت سے ہندوستان نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

وراٹ نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، ہم نے مسلسل تین میچ جیتے ہیں، ٹیم کا اس طرح کی کارکردگی واقعی باعث اطمینان ہے۔ آسٹریلیائی دورے کے بعد آرام کیے بغیر ہم یہاں جيتے۔ مسلسل تین میچ جیتنے کے بعد اب میں تھوڑا سا آرام کر سکتا ہوں۔ وراٹ کو ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں اور اس کے بعد ٹوئنٹی -20 سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔

ابھرتے باصلاحیت کھلاڑیوں کے بارے میں وراٹ نے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شبھمن کو نیٹس پر بلے بازی کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں 19 سال کی عمر میں اس کے 10 فیصد جتنا بھی نہیں کھیل سکتا تھا۔

میچ میں 41 دے کر تین وکٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد سمیع کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ہوا کے برعکس بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن کسی کو تو اپنا کام کرنا ہے یہ بھی کھیل کا ایک حصہ ہے۔غور طلب ہے کہ نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی سمیع کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ہندوستان نے 10سال بعد نیوزی لینڈ میں رقم کی تاریخ

قبل ازیں، ماؤنٹ مونگانوئی میں تیزگیند باز محمد سمیع (41 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد سلامی بلے باز روہت شرما (62) اور کپتان وراٹ کوہلی (60) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے کے دوران یکطرفہ مقابلہ میں سات وکٹ سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 0۔3 سے ناقبل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے 49 اورز میں 243 رن کے اسکور کو 43 اوورز میں تین وکٹ پر 245 رن بناکر حاصل کرلیا۔ سمیع نیپیئر میں بھی پہلے ون ڈے میں تین وکٹ لیکر مین آف دی میچ بنے تھے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو ٹسٹ اور ون ڈے سیریز میں اسی کے گھر میں مات دینے کے بعد اب نیوزی لینڈ کو اسی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں ہرا دیا ہے۔

ہندوستان نے 10سال بعد نیوزی لینڈ میں پہلی بار دوطرفہ سیریز جیتی ہے۔ ہندوستان نے اس سے پہلے 2009 میں سیریز اپنے نام کی تھی۔ ہندوستانی ٹیم اس پہلے تک نیوزی لینڈ میں صرف ایک ون ڈے سیریز ہی اپنے نام کرپائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔