وراٹ کوہلی کے پاس بطور کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع

کوہلی نے نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں اپنی آخری سنچری اسکور کی تھی۔ تب ہندوستانی کپتان نے 136 رنز کی اننگ کھیلی۔ تب سے وہ سنچری اسکور نہیں کر سکے ہیں۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل 18 سے 22 جون کے بیچ ساوتھمپٹن میں کھیلا جانا ہے ایسے میں وراٹ کوہلی کے پاس بطور کپتان آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہوگا۔ کوہلی 41 سنچریوں کے ساتھ پونٹنگ کے برابر ہیں۔ کوہلی نے 200 میچوں میں کپتانی کی ہے اور 62.33 کی اوسط سے 12243 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ پونٹنگ نے 45.54 کی اوسط سے 15440 رنز بنائے ہیں۔

وراٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو، ایک آسٹریلیا کے خلاف اور 4 انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ لیکن وہ اس دوران سنچری نہیں بنا سکے ہیں۔ مجموعی طور پر ان کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اس دوران انہوں نے 17 ٹی ٹونٹی، 15 ون ڈے اور 7 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ یعنی 39 انٹرنیشنل میچ ہوچکے ہیں اور وراٹ کے بلے سے ایک بھی سنچری نہیں لگی ہے۔


کوہلی نے 95 ون ڈے میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے اور 21 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سنچری بنانے کے معاملے میں وہ بطور کپتان ون ڈے میچوں میں بھی رکی پونٹنگ سے صرف 1 سنچری سے پیچھے ہیں۔ پونٹنگ 230 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیائی ٹیم کی کپتانی کی ہے اور 22 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کے بارے میں بات کریں تو وراٹ نے 60 میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی ہے اور 20 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ پونٹنگ 77 میچوں میں کپتانی کرتے ہوئے 19 سنچریاں بنائی ہیں۔ گریم اسمتھ نے ٹیسٹ میں بطور کپتان 25 سنچریاں اپنے نام کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔