وراٹ کوہلی کو ’ون ڈے کرٹ‘ میں سب سے تیز 11 ہزاری ہونے کا اعزاز حاصل

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 11 ہزاری ہو گئے ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے اپنے ملک کے ہی کرکٹ آئکن سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مانچسٹر: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 11 ہزاری ہو گئے ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے اپنے ملک کے ہی کرکٹ آئکن سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

11 سال سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے وراٹ نے انگلینڈ میں چل رہے ون ڈے ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 57 واں رن بنانے کے ساتھ ہی یہ کامیابی اپنے نام کر لی۔وراٹ 222 ویں اننگز میں اس مقام پر پہنچے جبکہ سچن نے 11 ہزار رنز کے لئے 276 اننگز کھیلی تھیں۔ وراٹ ون ڈے میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ہندستان کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔ 30 سالہ وراٹ نے 18 اگست 2008 کو دمبولہ میں سری لنکا کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبو کیا تھا۔وراٹ تب سے اب تک 230 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے ڈیبو سال 2008 میں 159 رن بنائے تھے، اس کے بعد 2009 میں 325 رنز، 2010 میں 995 رنز، 2011 میں 1381 رنز، 2012 میں 1026 رنز، 2013 میں 1268 رنز، 2014 میں 1054 رنز، 2015 میں 623 رنز، 2016 میں 739 رنز، 2017 میں 1460 رنز اور 2018 میں 1202 رنز بنائے تھے۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں وراٹ اس وقت نویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے اس ورلڈ کپ میں ہم وطن راہل دراوڑ (10889) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندستان میں ان سے آگے سورو گنگولی (11363) اور عالمی ریکارڈ حامل سچن تندولکر (18426 رنز) ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔