تیسرا ون ڈے: سیریز پر قبضہ کرنے کے مقصد سے اترے گی ٹیم انڈیا

کپتان وراٹ کوہلی تیسرے ون ڈے میں ہی سیریز پر قبضہ کرنا چاہیں گے کیونکہ انہیں سیریز کے آخری دو ون ڈے اور اس کے بعد تین میچوں کی ٹوئنٹی۔20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ماؤنٹ مونگانوئی: ہندوستانی ٹیم، آسٹریلیا جو شکست دینے کے بعد اب اپنے فتح کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پیر کے روز نیوزی لینڈ کو یہاں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی برتری بنانے کے ارادے سے اترے گی۔

کپتان وراٹ کوہلی تیسرے ون ڈے میں ہی سیریز نمٹانا چاہیں گے کیونکہ انہیں سیریز کے آخری دو ون ڈے اور اس کے بعد تین میچوں کی ٹوئنٹی ۔20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ہندوستان نے پہلے دو میچوں میں میزبان ٹیم کو آسانی سے شکست دی تھی۔

ہندوستان نے سیریز کا پہلا میچ نیپئر میں آٹھ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ یہاں اس نے دوسرے ون ڈے میں 90 رنوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ہی میچوں میں میزبان ٹیم کی گیند بازی اور بلے بازی ناقص رہی جبکہ اس سیریز سے قبل نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا ون ڈے سیریز میں 3-0 سے صفایا کیا تھا۔

ہندوستانی کپتان تیسرے میچ میں بھی اسی ٹیم کے ساتھ اترنا چاہیں گے جس نے دوسرا میچ بڑی آسانی سے جیت لیا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم منیجمنٹ الیون میں کوئی تبدیلی کرتا ہے یا نہیں۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آخری الیون میں موقع ملے گا یا نہیں۔

بی سی سی آئی نے خواتین پر پانڈیا کے نامناسب تبصرہ کرنے کے معاملے میں عائد معطلی ختم کردی ہے تاکہ وہ نیوزی لینڈ میں ٹیم میں شامل ہو سکیں۔ پانڈیا کو اس معاملے کے بعد آسٹریلیا دورے سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اگر ٹیم منیجمنٹ پانڈیا کو الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو آل راؤنڈر وجے شنکر کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے جنہیں اب تک خود کو ثابت کرنے کا پورا موقع نہیں مل پایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */