عالمی کپ 2019: شکھر کی سنچری کی مدد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو دیا 353 رن کا ہدف

شکھر کی شاندار سنچری اور کوہلی اور روہت کی نصف سنچریوں کے بل پر ہندوستان نے اپنے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 352 رن اسکور کئے اور آسٹریلیا کو جیت کے لئے 353 رنز کا ہدف دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شکھر دھون کی شاندار سنچری اور وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کے بل پر ہندوستان نے اپنے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 352 رن اسکور کئے اور آسٹریلیا کو جیت کے لئے 353 رنز کا ہدف دیا۔

ہندوستان کو پہلا جھٹکا روہت شرما کے طور پر لگا، وہ 57 رن (70 گیند) کے نجی اسکور پر کولٹر نائل کی گیند پر الیکس کیری کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔


سلامی بلے باز شکھر دھنو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، اس کے لئے انہوں نے 95 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی 13 چوکے لگائے۔ شکھر دھون نے 109 گیندوں کا سامنا کر کے کل 117 رن کا تعاون کیا۔ انہیں مچل اسٹارک نے کاٹ اینڈ بولڈ آؤٹ کیا۔

ہندوستان کا تیسرا وکٹ ہاردک پانڈیا کے طور پر گرا جنہوں نے 27 گیندوں میں تیزی کے ساتھ 48 رنوں کا تعاون کیا۔ پانڈیا نے اپنی اننگ کے دوران 4 چوکے اور تین چھکے لگائے۔


چوتھا وکٹ ایم ایس دھونی کے طور پر گرا 14 گیندوں میں 27 رنوں کا تعاون کیا۔ دھونی نے اپنی اننگ کے دوران 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پانچواں وکٹ وارٹ کوہلی کے طور پر گرا جنہوں نے 77 گیندوں میں شاندار 82 رنوں کا تعاون کیا۔ کوہلی نے اپنی اننگ کے دوران 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

آسٹریلیا کی طرف سے سب سے کامیاب گیند باز مارکس اسٹوئنس رہے جنہوں نے دو وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے 7 اوور میں 62 رن خرچ کئے۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ناتھن کولٹر نائک نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Jun 2019, 7:10 PM