فینس جلد ہی دھونی کو ہیلی کاپٹر شاٹ مارتے ہوئے دیکھیں گے : رینا

کورونا سے پہلے دھونی نے کافی پریکٹس کی تھی اور امید ہے کہ مداح جلد ہی دھونی کو ہیلی کاپٹر شاٹ مارتے ہوئے دیکھیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنئی سپرکنگس کے بلے باز سریش رینا کا کہنا ہے کہ مداح جلد ہی آئی پی ایل میں ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ہیلی کاپٹر شاٹ مارتے ہوئے دیکھیں گے۔

رینا کو یقین ہے کہ طویل عرصہ سے کرکٹ میدان سے باہر رہنے کے باوجود دھونی آئی پی ایل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ رینا اترپردیش میں اپنے ایک ٹریننگ سنٹر پر دہلی کیپٹلس ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے ساتھ مشق کررہے ہیں۔


آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے دس نومبر تک یو اے ای میں کیا جائے گا۔رینا نے کہا کہ میں ان کے ساتھ چنئی میں موجود تھا اور کورونا سے پہلے دھونی نے کافی پریکٹس کی تھی۔ امید ہے کہ مداح جلد ہی دھونی کو ہیلی کاپٹر شاٹ مارتے ہوئے دیکھیں گے۔ دھونی آئی پی ایل کے اچھے برانڈ امبیسڈر اور ایک شاندار کرکٹر ہیں۔

رینا نے کہا ، "آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں تجربہ بہت اہم ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کافی بڑے گراؤنڈ ہیں اور ہمارے پاس ٹیم میں شین واٹسن اور ڈوائن براوو جیسے بہترین کھلاڑی ہیں جو پوری دنیا کی لیگ میچوں میں کھیلتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Aug 2020, 7:40 AM