عالمی کپ 2019: افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنوں سے ہرایا
آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا ہے اور ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنوں سے ہرایا
عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افیریقہ کو 104 رنوں سے شکست دی ہے۔ انگلینڈ نے جیت کے لئے جنوبی افریقہ کو 312 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پوری ٹیم 207 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ 68 رن کوینٹن ڈی کاک نے بنائے۔ اس کے علاوہ راسی وین ڈیر ڈوسین نے 50 رنوں کا تعاون دیا۔ وہیں آندلے فیہی کوایو نے 24 رنوں کا تعاون دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹ ھاصل کئے تو وہیں لیام پلنکٹ کو 2 وکٹ ملے۔ عادل راشد، معین علی اور بین اسٹوکس کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو بہترین آل راؤخنڈ کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
قبل ازیں، بین اسٹوکس (89)، کپتان مورگن (57)، اوپنر جیسن رائے (54) اور جو روٹ (51) کی شاندار نصف سنچریوں سے میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 311 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔
اس طرح میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 رنزکا ہدف دیا۔ اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان ایان مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئر سٹو کو آؤٹ کر دیا۔
پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جیسن روئے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں ، دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایان مورگن اور بین اسٹوکس نے چوتھی وکٹ کے لیے106رنز جوڑے جس کے بعد مورگن57رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے، جوڑ بٹلر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور18رنز بنا کرانگیدی کا شکار بن گئے۔معین علی بھی صرف3رنز بناکر انگیدی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،کرس ووکس کو13رنز پر ربادا نے پوویلین چلتا کیا۔بین ا سٹوکس89رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی ٹیم جیت سے ایک قدم دور، 207 پر افریقہ کے 9 کھلاڑی آؤٹ
عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ جیت سے ایک قدم دور ہے۔
مشکل میں جنوبی افریقی ٹیم، 193 کے اسکور پر 8 کھلاڑی آؤٹ
کرکٹ عالم کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ نے پکڑ مضبوط کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 312 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے 8 وکٹ گنوا چکی ہے اور اس کا اسکور 193 رنز ہے۔
312 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑایا افریقہ، 166 رنوں پر نصف ٹیم آؤٹ
انگلینڈ کی طرف سے دئے 312 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی ہے اور اس کے 166 کے اسکور پر نصف کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو لگا تیسرا جھٹکا، اسکور 129/3
جنوبی افریقہ کو تیسرا جھٹکا ڈی کاک کے طور پر لگا ہے۔ انہیں لیان پلنکیٹ نے جو روٹ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ڈی کاک نے 74 گیندوں میں 68 رنز کا اسکور کیا اور اپنی اننگ میں 6 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
23 اوور مکمل ہونے کے بعد افریقہ نے 312 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 129 رن بنا لئے ہیں۔
افریقہ کے 312 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے 100 رنز مکمل
شروعات میں ہی دو جھٹکے لگنے کے بعد ڈی کاک اور وان دوان میدان پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ڈی کاک 73 گیندوں میں 68 رن اور دسان 37 گیندوں میں 35 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کے 311 رنوں کے جواب میں افریقہ کے 2 کھلاڑی آؤٹ
انگلینڈ کی طرف سے دئے گئے 312 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اپنے دو وکٹ کھو دئے ہیں۔ خبر لکھے جانے تک افریقہ 14 اوور کے بعد 2 وکٹ کے نقصان پر 71 رن بنا چکی ہے۔
انگلینڈ نے افریقہ کو دیا 312 رنوں کا ہدف
آئی دی دی عالمی کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لندن کے دی اوول میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے 50 اووروں میں 8 دکنٹ گنوا کر 311 رن بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 312 رنوں کا ہدف دیا۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے 8 اووروں میں 40 رن بنائے ہیں اور اس کا ایک وکٹ گر چکا ہے۔ کویٹن ڈی کاک اور کپتان فاف ڈیو پلیسس میدان پر ہیں۔ ایڈن مارکرم کو 11 رن کے اسکور پر جوفرا ارچر نے پویلین کا راستہ دیکھایا۔ اس سے قبل ہاشم آملہ 5 رن بنا کر رٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔
ادھر، انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 89 رنوں کا تعاون کیا۔ انہوں نے 79 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چوکے لگائے۔ کپتان ایان مورگن نے 60 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنوں کا اسکور کیا۔ جیسن رائے نے 53 گیندوں میں 54 جبکہ جو روٹ نے 59 گیندوں میں 51 رنوں کا تعاون کیا۔ جنوبی افریقہ کے لئے لنگی نگیدی نے تین، عمران طاہر اور کیگیسو ربادا نے دو دو اور ایڈل فیہل کوایو نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
انگلینڈ کو چھٹا جھٹکا، معین علی 3 رنز بنا کر آؤٹ
انگلینڈ کو پانچواں جھٹکا لگا ہے, کپتان ایون مورگن کے بعد بٹلر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں, بٹلر کو اےگيڈi نے آؤٹ کیا' آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لندن کے 'دی اوول' میدان پر کھیلا جا رہا ہے، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے 44 اوور میں 6 وکٹ گنوا کر 260 رنز بنا لئے ہیں۔
انگلینڈ کے تین کھلاڑی پویلین واپس، اسکور 170 کے پار
لندن میں اوول کے میدان پر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جاری ہے۔ پہلے بلے بازی کے لئے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے 30 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 171 رن اسکور کر لئے ہیں۔
انگلینڈ کا دوسرا وکٹ جیسن رائے کے طور پر گرا جنہوں نے 54 رن اسکور کئے جبکہ تیسرا وکٹ جو روٹ کے طور پر گیا جنہوں نے 51 رنوں کا تعاون کیا۔ جیسن رائے کو انڈریو فیلکایو نے جبکہ جو روٹ کو ربادا نے آؤٹ کیا۔ اس وقت ایون مورگن 40 جبکہ بین اسٹوکس 22 رن بناکر میدان پر موجود ہیں۔
وکٹ گرنے کے بعد روٹ رائے نے انگلینڈ کو سنبھالا، اسکور 90 کے پار
جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر کے اپنے پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کو جھٹکا دینے کے بعد سلامی بلے بازوں جیسن رائے اور جو روٹ نے ایننگ کو سنبھال لیا ہے اور اسکور کو 90 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ 16 اوور پھینکے جانے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 98 رنز ہے۔ رائے 49 رن اور روٹ 48 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کو پہلے اوور میں کامیابی، بئیرسٹو آؤٹ
اوول کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور جونی بیرسٹو نے اننگز شروع کی ہے جبکہ جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر پہلا اوور پھینکا۔ اپنے پہلے ہی اوور میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عمران طاہر نے جونی بیئر سٹو کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ انگلینڈ کا اسکور فی الحال ایک اوور کے اختتام کے بعد دو رنز ہے۔
عالمی کپ کاافتتاحی مقابلہ: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا، پہلے گیند بازی کا فیصلہ
انگلینڈ اینڈ ویلز کی میزبانی میں ہو رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا ہے اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے پہلے خطاب کے مقصد کے ساتھ کھیل رہیں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود آج تک چیمپئن نہیں بن سکیں، لیکن ورلڈ کپ-2019 میں دونوں ٹیمیں ’چوكرس‘ کے داغ کو اتار کر نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے اتری ہیں۔ جہاں دونوں ہی ٹیموں کا ہدف جیت کے ساتھ فارم کو برقرار رکھنا ہوگا۔
انگلینڈ کو اپنے گھریلو میدان پر عالمی خطاب کا مضبوط دعویدار تصور کیا جا رہا ہے جبکہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ اترنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ٹیموں میں سے ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے عالمی کپ سے پہلے ہوئے پریکٹس میچوں میں سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں بارش کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انگلینڈ کو اگرچہ ساوتھمپٹن میں پہلے میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے قریبی مقابلے میں 12 رن سے شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں اس نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر اصلاح کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔