جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے کراری شکست

کیشو نے 17.3 اوور میں 36 رن پر تین وکٹ اور ربادا نے 16 اوور میں 44 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ ربادا کو پلیئر آف دی میچ اور کوئنٹن ڈی کاک کو پلیئر آف دی سیزیز کا ایوارڈ ملا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سینٹ لوسیا: جنوبی افرقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 174 رن پر لڑھک جانے کے باوجود لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج (36 رن پر پانچ وکٹ) اور تیز گیند باز کیگیسو ربادا (44 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں 165 رن پر لڑھکا کر پیر کے روز میچ کو 158 رن سے جیت کر دو میچوں کی سیریز کو 2۔0 سے کلین سوئپ کر دیا۔

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 149 رن کی برتری حاصل کی تھی جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے بہتر گیند بازی کی۔ ریسی وان ڈیر ڈوسین نے 142 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 74 رن اور ربادا نے 48 گیندوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رن بنائے۔ دونوں نے آٹھویں وکٹ کے لئے 70 رن کی شراکت داری کی۔


ونڈیز کو جیت کے لئے 324 رن کا ہدف ملا لیکن کیشو اور ربادا کی جارح گیند بازی کے سامنے ونڈیز کی ٹیم 58.3 اوور میں 165 رن پر سمٹ گئی۔ ونڈیز کی طرف سے اوپنر کیرن پاویل نے 116 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 51 رن بنائے جبکہ کائل مایرس نے 34، جرمینے بلیک وڈ نے 25 اور کیمار روچ نے 27 رن بنائے۔

کیشو نے 17.3 اوور میں 36 رن پر تین وکٹ اور ربادا نے 16 اوور میں 44 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ ربادا کو پلیئر آف دی میچ اور کوئنٹن ڈی کاک کو پلیئر آف دی سیزیز کا ایوارڈ ملا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی۔ 20 سیزیز سنیچر سے شروع ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔