ثانیہ مرزا کی چار سال بعد ’فیڈ کپ‘ ٹیم میں واپسی

ہندوستان کی سب سے زیادہ کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی چار سال کے طویل وقفے کے بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان کی سب سے زیادہ کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی چار سال کے طویل وقفے کے بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے تین سے سات مارچ تک دبئی میں کھیلے جانے والے فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ اے ٹورنامنٹ کے لئے ہفتہ کو اعلان ہندستانی ٹیم میں ثانیہ کو نامزد کیا ہے۔ سابق ڈبلز نمبر ایک ثانیہ آخری بار 2016 میں فیڈ کپ میں کھیلی تھی اور اکتوبر 2017 سے زچگی کی چھٹی کی وجہ سے کورٹ سے باہر تھیں۔

33 سالہ ثانیہ نے اس سال جنوری میں ہوبارٹ انٹرنیشنل میں واپسی کی تھی اور خطاب بھی جیتا تھا لیکن پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے انہیں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ریٹائر ہونا پڑا تھا۔


ہندستانی ٹیم میں سب سے زیادہ درجہ بندی والی کھلاڑی انکتا رینا ہے جو خاتون کی درجہ بندی میں 176 ویں نمبر پر ہیں۔ انکتا اور ثانیہ کے علاوہ ہندستان کو پلے آف میں لے جانے کی ذمہ داری ریا بھاٹیہ (349)، رتوجا بھونسلے (458) اور كرمن کور تھاڈي (587) پر رہے گی۔

سابق ڈیوس کپ کھلاڑی وشال اوپیل اس ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ سابق فیڈ کپ کھلاڑی انکتا بھامبری اس ٹیم کی کوچ ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندستان کے علاوہ چین، چینی تائی پے، انڈونیشیا، کوریا اور ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔ تمام ٹیموں نے اپنی تمام کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔