ابتدائی دنوں سے ہی روہت سخت محنت کر رہے ہیں: عرفان

عرفان نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ روہت شرما نے شروع میں زیادہ محنت نہیں کی تھی۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ جوان ہونے کی وجہ سے روہت کے پاس بہت زیادہ وقت تھا لہذا وہ زیادہ دباؤ نہیں لیتے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ روہت شرما نے ابتدائی دنوں سے ہی بہت محنت کی ہے لہذا وہ آج یہاں پہنچ سکے ہیں۔ عرفان نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ روہت کے ابتدائی دنوں میں رویہ صحیح نہیں تھا اور انہوں نے زیادہ محنت نہیں کی تھی۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ جوان ہونے کی وجہ سے روہت کے پاس بہت زیادہ وقت تھا لہذا وہ زیادہ دباؤ نہیں لیتے تھے۔ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں میں محنت نہیں کی۔

سابق تجربہ کار آل راؤنڈر نے وسیم جعفر کی مثال دیتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہا کہ وسیم جعفر کے بارے میں بھی کچھ ایسا ہی کہا گیا تھا۔ آپ ان کی شبیہ کو دیکھیں۔ جب وہ رنز بنا نے کے لئے بھاگتے تھے۔ وہ کافی وقت لے کر بیٹنگ کرتے تھے اس لئے ان کے پاس سوچنے کا وقت ہوتا تھا۔ بہت سے لوگوں نے محسوس کیا کہ وہ محنت نہیں کرتے تھے۔ لیکن حقیقت میں وہ بہت محنت کرتے تھے۔


عرفان پٹھان نے کہا کہ اسی طرح روہت کو باہر بیٹھ کر کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت سے لوگوں نے محسوس کیا کہ اسے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن انہوں نے ہمیشہ کرکٹ کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ سخت محنت کرنے کی بات کرتے تھے۔ تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جب وہ ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان بنے تو انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ 2011 میں ورلڈ کپ سے محروم ہونے کے بعد سخت محنت کرنے کے بعد مضبوطی سے 2012 میں واپس آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔