رنجی ٹرافی 13 جنوری سے شروع، فائنل کولکاتا میں

رنجی ٹرافی 13 جنوری سے شروع، فائنل کولکاتا میں بی سی سی آئی نے پیر کو گھریلو سیزن کا تفصیلی شیڈول ریاستی اکائیوں کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی ٹیموں کو گروپنگ سے آگاہ کیا ہے۔

رنجی ٹرافی، تصویر آئی اے این ایس
رنجی ٹرافی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) 13 جنوری سے رنجی ٹرافی شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پانچ دن کے لازمی کوارنٹائن اور دو دن کی پریکٹس کے بعد، چھ گروپوں میں تقسیم ٹیموں ممبئی، بنگلورو، کولکاتا، احمد آباد، تریوندرم اور چنئی کے بیچ مقابلے سے شروع ہوگا۔

کولکاتا کو ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے، جو کہ پانچ روز کے دوسرے کوارنٹائن کے بعد 20 فروری کو شروع ہوگا۔ اس کے بعد 28 فروری سے 3 مارچ تک مسلسل پانچ دن کوارٹر فائنل میچز ہوں گے۔ سیمی فائنل میچز 8 سے 12 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 16 سے 20 مارچ تک ہوگا۔


بی سی سی آئی نے پیر کو گھریلو سیزن کا تفصیلی شیڈول ریاستی اکائیوں کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی ٹیموں کو گروپنگ سے آگاہ کیا ہے۔ ٹیموں کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پانچ ایلیٹ گروپ اور ہر ایک میں چھ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ایک آٹھ ٹیموں والا پلیٹ گروپ ہے۔

دفاعی چیمپئن اور مضبوط گھریلو ٹیم ممبئی، کرناٹک، دہلی، حیدرآباد، مہاراشٹر (سابق چیمپئن) اور اتراکھنڈ کی موجودگی والے گروپ سی کو ایک مضبوط گروپ تصور کیا جا رہا ہے۔ ایلیٹ ڈی گروپ میں دفاعی چیمپئن سوراشٹر، تمل ناڈو، ریلوے، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ اور گوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔


رانجی ٹرافی کے علاوہ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ 4 نومبر سے شروع ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ چھ شہروں لکھنؤ، گوہاٹی، بڑودا، دہلی، ہریانہ اور وجئے واڑہ میں منعقد ہوں گے۔ ناک آؤٹ مرحلہ 16 نومبر سے دہلی میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دریں اثنا، مردوںکا اسٹیٹ اے ون ڈے ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 10 دسمبر تک ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچ راجکوٹ، پڈوچیری، بنگلورو، حیدرآباد، موہالی اور گوہاٹی میں کھیلے جائیں گے۔ ناک آؤٹ مرحلے بنگلورو میں منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ انڈر 25 مینز سی کے نائیڈو ٹرافی 28 جنوری سے 31 مارچ تک منعقد ہوگی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔