ہندوستان 217 پر آؤٹ، نیوزی لینڈ کا ٹھوس جواب

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے جواب میں خراب روشنی کے سبب کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے اور اب وہ ہندوستان کے اسکور سے 116 رنز پیچھے ہے۔

ہندوستان اور نیو زی لینڈ کے مابین میچ کے تیسرے دن کا منظر تصویر آئی اےاین ایس
ہندوستان اور نیو زی لینڈ کے مابین میچ کے تیسرے دن کا منظر تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

نیوزی لینڈ کے طویل قد تیز باؤلر جیمسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز 31 رن پر پانچ وکٹ لے کر ہندوستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تیسرے روز پہلی اننگ میں لنچ کے بعد 217 رنوں پر آؤٹ کردیا۔ نیوزی لینڈ نے اس کے جواب میں خراب روشنی کے سبب کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے اور اب وہ ہندوستان کے اسکور سے 116 رنز پیچھے ہے۔

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو سمیٹنے کے بعد اپنی اننگز کی ٹھوس شروعات کی اور ان کے اوپنر ڈیون کانوے اور ٹام لیتھم نے پہلی وکٹ کے لئے 70 رنوں کی شراکت قائم کی۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے لیتھم کو کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کراکے یہ شراکت توڑ ی۔ لیتھم نے 104 گیندوں پر 30 رنوں کی اننگز میں تین چوکے لگائے۔


آن فیلڈ کپتان کین ولیمسن نے کانوے کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 31 رن کا اضافہ کیا۔ وراٹ نے 49 ویں اوور میں ایشانت کو بولنگ میں لگایا۔ ایشانت نے کانوے کو محمد سمیع کے ہاتھوں کیچ کرا کے اس اوور میں ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس اوور کے اختتام کے ساتھ ہی، تیسرے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا۔ کانوے نے اپنی عمدہ اننگز میں 153 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے کھیل بارش کی وجہ سے کچھ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ ہندوستان نے تین وکٹ پر 146 رن کے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کپتان وراٹ کوہلی 44 اور نائب کپتان اجنکیا رہانے نے 29 رنوں سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ جیمسن نے کچھ ڈیلیوری کرنے کے بعد ایک گیند اپنے اندر لے لی اور وراٹ اپنے کل کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے، امپائر نے انگلی اٹھائی۔ وراٹ نے ڈی آر ایس کا سہارا لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ وراٹ نے 132 گیندوں پر 44 رنوں کی اننگ میں ایک چوکا لگایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔