سنسنی خیز مقابلہ میں 4 رنوں سے ہارا ہندوستان، نیوزی لینڈ کا سیریز پر 2-1 سے قبضہ

ٹی-20 سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلہ میں نیو زی لینڈ نے ہندوستان کو 4 رنوں سے ہرا دیا، نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو جیت کے لئے 213 رنوں کا ہدف دیا تھا لیکن ٹیم انڈیا محض 208 رن ہی بنا سکی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہیملٹن: ٹی-20 سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلہ میں نیو زی لینڈ نے ہندوستان کو 4 رنوں سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو جیت کے لئے 213 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ہندوستان کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر محض 201 رن ہی بنا سکی۔ مہندر سنگھ دھونی نے 2، ہاردک پنڈیا نے 21، روہت شرما نے 38 اور رشبھ پنت نے 28 رنوں کا تعاون دیا۔

ادھر میزبان ٹیم نے شاندار شروعات کی اور مقررہ 20 اووروں میں 4 وکٹ گنوا کر 212 رن اسکور کیے۔ سلامی بلے باز کولن منرو نے (72) نیوزی لنڈ کے لئے سب سے زیادہ رن بنائے۔ اس کے علاوہ ٹیم سائفرٹ نے 43، کولن ڈی گراندہوم نے 30 اور کین ولیمسن نے 27 رنوں کا تعاون دیا۔ وہیں ڈیرل مشیل 19 اور روس ٹیلر 14 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کے لئے کلدیپ یادو نے 2 جبکہ بھونیشور کمار اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

ہندوستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ اسپنر یجویندر چہل کی جگہ چائنامین گیند باز کلدیپ یادو کو حتمی 11 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بھی ایک تبدیلی کی گئی۔ میز بان ٹیم نے لاکی فرگیوسن کو آرام دے کر ان کی جگہ بلیئر ٹکنر کو ڈیبیو کرایا۔ پہلے میچ میں جہاں نیوزی لینڈ نے 80 رنوں سے ہندوستان کو ہرایا تھا وہیں دوسرے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔