کوہلی نے ٹی-20 عالمی کپ کے بعد اس چھوٹے فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا کیا اعلان

کوہلی نے کپتانی چھوڑنے سے متعلق اپنے فیصلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں نے ٹی-20 فارمیٹ میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ اپنے قریبی لوگ چیف کوچ روی شاستری اور روہت شرما سے صلاح لینے کے بعد لیا ہے۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ کپتانوں میں شمار وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر کے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹی-20 عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی کو الوداع کہہ دیں گے۔ کوہلی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے وَرک لوڈ کو دیکھتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کے بعد ٹی-20 کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کا یہ فیصلہ لیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وراٹ کوہلی نے ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری اور ہندوستانی بلے باز روہت شرما سے مشورہ کیے جانے کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں نے ٹی-20 فارمیٹ میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ اپنے قریبی لوگ چیف کوچ روی شاستری اور روہت شرما سے صلاح لینے کے بعد لیا ہے۔‘‘ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’میں نے اپنی کپتانی کے وقت میں ٹیم کو کافی کچھ دیا ہے۔ وَرک لوڈ کو دیکھتے ہوئے میں نے 2021 ٹی-20 عالمی کپ کے بعد ٹی-20 فارمیٹ میں ہندوستان کی کپتانی چھوڑنے کا فیصل لیا ہے۔ لیکن میں ٹیم کے لیے بطور بلے باز تعاون کرتا رہوں گا۔‘‘


قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ وراٹ کوہلی نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ روہت شرما اس فارمیٹ کے لیے بہترین کپتان ثابت ہو سکتے ہیں اس لیے انھیں کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ کوہلی نے روہت شرما کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی کو 2017 میں محدود اوورس کی کرکٹ میں فل ٹائپ کپتان بنایا گیا تھا۔ ان کی کپتانی میں ٹی-20 فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔ کوہلی نے 45 ٹی-20 میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے جن میں سے ہندوستان کو 29 میچوں میں کامیابی ملی اور 14 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔