نیوزی لینڈ پہنچنے کے 48 گھنٹے بعد ہی جیت کا احساس انتہائی خوشگوار: وراٹ

وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی -20 میں شکست دینے کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے دو دن کے اندر فتح حاصل کرنا ایک انتہائی خوشگوار احساس ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آکلینڈ: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کو جمعہ کو پہلے ٹی -20 میں چھ وکٹ سے شکست دینے کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے دو دن کے اندر فتح حاصل کرنا انتہائی خوشگوار احساس ہے۔ ہندستان نے پہلے ٹی -20 میں میزبان نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

کپتان نے میچ کے بعد کہا کہ ہم نے اس مقابلے کا لطف لیا۔ یہاں پہنچنے کے دو دن کے اندر جیتنا انتہائی خوشگوار تجربہ ہے۔ یہاں کھیلنے سے بھی ایسا لگ رہا تھا کہ 80 فیصد شائقین ہماری حمایت میں آئے ہیں اور جب آپ 200 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کر رہے ہوں تو آپ کو ایسی حمایت کی ضرورت پڑتی ہے۔


وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہم نے ٹیم کے اندر کبھی طویل سفر کو لے کر بات نہیں کی۔ ہم کوئی بہانا نہیں چاہتے۔ ہم صرف اپنی جیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں ٹی -20 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسی پچ پر ایک وقت لگ رہا تھا کہ 230 تک اسکور بن سکتا ہے لیکن ہم نے انہیں اس سے کم پر روک دیا جس کے لئے گیند بازوں کی تعریف کی جانی چاہیے۔

ناٹ آؤٹ 58 رن کی نصف سنچری اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا خطاب جیتنے والے شريس ایئر نے کہا کہ غیر ملکی زمین پر میچ جیتنا واقعی اچھا تجربہ ہے اور ناٹ آؤٹ رہ کر میچ ختم کرنا اور بھی خوشگوار ہے۔ ہم نے جلد ہی وکٹ گنوا دیئے تھے اور ٹیم کو بڑی شراکت کی ضرورت تھی۔ ہمیں پتہ تھا کہ ہم یہاں اسکور بنا سکتے ہیں کیونکہ یہ چھوٹا میدان ہے۔ ٹیم آگے کے میچوں میں بھی ایسے ہی حمایت کی امید کرتی ہے۔


میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اس مقابلے میں بہت مثبت باتیں بھی ہوئیں۔ یہاں ہدف کا دفاع تھوڑا مشکل ہے کیونکہ اس پچ پر تھوڑی اوس ہے۔ ہمیں پتہ تھا کہ ٹیم کو اس پچ پر 200 سے زیادہ کا اسکور بنا نا ہوگا لیکن مقابلے کو جیتنے کا کریڈٹ مکمل طور پر ہندوستان کو جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Jan 2020, 2:45 PM