’ٹیسٹ کرکٹ ختم ہو رہا ہے، یہ کہنا غلط‘

کچھ دن پہلے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا تھا کہ ٹی-20 کرکٹ کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے لوگ اب پانچ دن کا میچ میدان میں دیکھنا پسند نہیں کرتے، بلکہ وہ ٹی-20 کھیل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ رچرڈسن نے گزشتہ روز کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں پہلے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ٹوئنٹی -20 کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے لوگ اب پانچ دن کا میچ میدان میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ وہ پانچ روزہ کھیل سے زیادہ تین چار گھنٹے میں ختم ہونے والے ٹوئنٹی -20 کھیل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور براڈکاسٹر بھی اب اس میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے۔

رچرڈسن نے منوہر کی بات کو مسترد کیے بغیر کہا کہ منوہر نے صرف تجاویز کے طور پر کہا تھا کہ ٹوئنٹی -20 کرکٹ کی ترقی کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ اگرچہ جلد ہی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ شروع ہو گی اور ٹیسٹ کرکٹ اپنا اثر دکھائے گا۔

رچرڈسن نے آئی سی سی کی طرف سے گزشتہ سال ہوئے تجزیے کی بنیاد پر کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین کی تعداد کل 70 کروڑ ہے۔

آئی سی سی کے سی ای او رچرڈسن نے کہا کہ منوہر کے کہنے کا مطلب تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مختلف چیزیں آتی ہیں جو شائقین کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ ہم جلد ہی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ شروع کرنے جا رہے ہیں، جس سے ٹیسٹ کرکٹ کو ایک نیا طول و عرض ملے گا اور اس کی پرستار میں دلچسپی بڑھائے گا اور ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ بہت سے ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ کو کافی دیکھا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے كروڑوں پرستار ہیں، ان میں سے 68 فیصد لوگ ایسے ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ تقریبا 70 کروڑ لوگ ایسے ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کے پرستار ہیں اور انہیں کرکٹ کا یہ فارمیٹ پسند ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غلط ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کی طرف ہے۔ اگرچہ لوگوں کے لئے مسلسل پانچ دن میدان میں بیٹھ کر چھ گھنٹے تک میچ دیکھنا مشکل ہوا ہے۔

رچرڈسن نے کہاکہ آج سے 10-20 سال پہلے جس طرح سے لوگ ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھتے تھے شاید اب ویسے نہیں دیکھتے ہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کی طرف ہے۔ مجھے امید ہے کہ عالمی ٹیسٹ کرکٹ چمپئن شپ سے لوگوں میں ٹیسٹ کرکٹ کو لے کر جوش بڑھے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔