آئی پی ایل 2020: راجستھان رائلز کی نئی جرسی لانچ

اسپین کی مشہور اسکائی ڈائیور دانی رومن نے پام آئلینڈ پر راجستھان ٹیم کا بیگ لے کر ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز سے پیراشوٹ کی مدد سے ڈائیو لگائی اور بیگ سے راجستھان کی جرسی لہرائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز نے اسکائی ڈائیونگ کے ذریعہ ٹورنامنٹ کے 13 ویں سیزن کے لئے اپنے کھلاڑیوں کی نئی جرسی کو انوکھے انداز میں لانچ کیا۔ اسپین کی مشہور اسکائی ڈائیور دانی رومن نے بدھ کے روز پام آئلینڈ پر راجستھان ٹیم کا بیگ لے کر ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز سے پیراشوٹ کی مدد سے ڈائیو لگائی اور بیگ سے راجستھان کی جرسی لہرائی۔نیچے سے اس ٹیم کے ممبریہ نظارہ دیکھ رہے تھے۔ اسکائی ڈائیور نے کھلاڑیوں کے لئے اوپر سے جرسی والا بیگ پھینکا۔

راجستھان کے کھلاڑی آئی پی ایل کی جرسی کو اس طرح لانچ ہوتے ہوئے دیکھ کر کافی پرجوش تھے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونا ہے۔ کورونا بحران کی وجہ سے اس مرتبہ آئی پی ایل ہندوستان سے باہر کھیلا جا رہا ہے۔ حالانکہ کچھ ٹیموں کے اراکین کورونا انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں، لیکن انتہائی احتیاطی اقدامات کے ساتھ آئی پی ایل کی تیاری چل رہی ہے۔ چنئی سپر کنگز کے کئی اراکین جو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے، ان میں سے بیشتر اب ٹھیک ہو چکے ہیں۔

next