شکھر دھون نے مسلم کھلاڑیوں کو رمضان کی مبارکباد دی

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) میں روزہ رکھ کر میچوں میں حصہ لینے والے مسلم کھلاڑیوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئےان کی کوششوں کی ستائش کی ہے ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) میں روزہ رکھ کر میچوں میں حصہ لینے والے مسلم کھلاڑیوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئےان کی کوششوں کی ستائش کی ہے ۔

شکھر دھون نے راشد خان، محمد نبی اور خلیل احمد کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی اور کہا کہ سب کو رمضان مبارک ہو۔ آئی پی ایل میں مسلم کرکٹرز راشد خان، محمد نبی اور خلیل احمد سب کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں جو روزہ رکھتے ہوئے میدان میں اترے اور آئی پی ایل 2019 کھیلا۔کھیل کے دوران دونوں کھلاڑیوں راشد خان اور محمد نبی نے دہلی کیپٹلس کو شکست کے قریب لانے میں بہترین کردار ادا کیا۔


واضح رہے کہ چمپئنز لیگ کھیلنے میں مصروف آئیکس کے حکیم زائح،نصیر مزروئی اور لیور پول کے محمد صالح اور ساڈیو نے روزہ نہ رکھنے کے مطالبے پر کلب انتظامیہ کے پریشر کو نظر انداز کر کے فٹ بال میچ روزہ کی حالت میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ واضح رہے کہ چمپئنز لیگ اپنے آخری مراحل میں ہے۔دونوں ٹیموں کے فٹنس کوچز نے کھلاڑیوں کوتنبیہ کی کہ اتنے بڑے میچوں سے قبل روزہ رکھنے سے نہ صرف ان کی جسمانی صلاحیت کم ہو گی بلکہ کھیل پر بھی اثر پڑے گا۔

پورا دن روزہ رکھ کر پھر میچ کھیلنا آسان کام نہیں ہے۔لیکن وہ میدان میں پھر بھی تروتازہ نظر آتے ہیں۔مجھے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔یہ کھلاڑی اپنے ملک اور عالمی کرکٹ کے لئے ایک مثال ہیں ۔مسلم کھلاڑیوں کی توانائی بڑے خواب دیکھنے والوں کے لیے حوصلہ کن ہے۔. آپ پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نازل ہوں۔


راشد خان نے دھون کے ٹویٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مخلصانہ الفاظ کے لیے شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ آپ کے الفاظ میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی کئی کھلاڑی سخت گرمی کی حالت میں بھی روزہ رکھ کر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔