راجکوٹ ٹسٹ: ہندوستان بنام ویسٹ انڈیز، پرتھوی شا اور پجارا کی نصف سنچری

ہندوستان کی شروعات بے حد خراب رہی اور محض 3 رن کے اسکور پر لوکیش اور راہل پویلین لوٹ گئے۔ انہیں شینان گیبریل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ راہل نے کوئی رن اسکور نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ یونین میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 104 رن بنا لئے ہیں۔ پرتھوی شا 61 اور چیتیشور پجارا 41 رن پر کھیل رہے ہیں۔

ہندوستان کی شروعات بے حد خراب رہی اور محض 3 رن کے اسکور پر لوکیش اور راہل پویلین لوٹ گئے۔ انہیں شینان گیبریل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرایا۔ راہل نے کوئی رن اسکور نہیں کیا۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو گیند بازی کا موقع دیا۔ اس سیریز کو آئندہ آسٹریلیا دورے کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس میچ میں ٹیم انڈیا نئی اوپننگ جوڑی کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ لوکیش راہل کے ساتھ پرتھوی شا نے اننگ کی شروعات کی۔ 18 سال کے پرتھوی شا کا یہ پہلا میچ ہے۔ ہندوستان کے لئے کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں میں اشون، جڈیجا اور کلدیپ کے طور پر شامل ہیں۔

اس میچ میں سبھی کی نظریں انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطاب دلانے والے بلے باز پرتھوی شا پر مرکوز ہیں جنہوں نے لگاتار گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیتیشور پجارا تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے اترے ہیں اور کوہلی ان کے بعد میدان میں اتریں گے۔ آجنکیا رہانے پر بھی بہتر کارکردگی کرنے کا دباؤ ہے۔ انگلینڈ دورے میں رہانے بہتر فارم کرنے میں ناکام رہے تھے ان کے لئے فارم میں واپس لوٹنے کا یہ اچھا موقع ہے تاکہ آسٹریلیا دورے کے لئے وہ اپنی دعویداری کو مضبوط کر سکیں۔

شا کے علاوہ اس میچ میں وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت پر بھی سبھی کی توجہ ہے۔ پنت کو انگلینڈ میں کئی موقع دیئے گئے تھے اور وہ زیادہ بہتر کارکردگی نہیں کر پائے تھے۔

وہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی بات کریں تو یہ سریز ان کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔ حالانکہ وہ اپنے ملک میں بنگلہ دیش کو 2-0 سے ہرا کر ہندوستان پہنچی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے لئے ہندوستان میں آکر اسی کارکردگی کو دوہرانا آسان نہیں ہے۔ ٹیم کی بلے بازی کریگ بریتھ ویٹ کے ذمہ ہے جو ٹیم کے سب سے بہتر بلے باز قرار دیئے جاتے ہیں۔ ہندوستانی بورڈ صدر ایلیون کے خلاف سنیل امبریش نے شاندار ایننگ کھیلی تھی ویسٹ انڈیز کو ان سے اور بھی بہتر کارکردگی کی امید ہوگی۔

ہندوستانی ٹیم:

وراٹ کوہلی (کپتان)، آجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایل راہل، پرتھوی شا، چیتیشور پجارا، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجا، محمد سمیع، اومیش یادو۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم:

کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، کیرون پاویل، شائی ہوپ، شمرون ہیٹ میئر، روسٹن چیس، سنیل امبریش، شین ڈاوریچ (وکٹ کیپر)، کیمو پال، دیویندر بیشو، شیرمن لوئس، شینان گیبریئل۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Oct 2018, 11:10 AM