’دھونی کا آوٹ ہونا فیصلہ کن رہا‘، سڈنی ون ڈے ہارنے کے بعد وراٹ کوہلی کا بیان

آسٹریلیا سے پہلا ون ڈے ہارنے سے مایوس ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم انڈیا صحیح سمت میں ہدف کی طرف بڑھ رہی تھی لیکن مہندر سنگھ دھونی کے آوٹ ہونے کے بعد میچ کا نقشہ ہی پلٹ گیا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

یو این آئی

سڈنی: آسٹریلیا سے پہلا ون ڈے ہارنے سے مایوس نظر آنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آج کہا کہ ٹیم انڈیا صحیح سمت میں ہدف کی طرف بڑھ رہی تھی لیکن مہندر سنگھ دھونی کے آوٹ ہونے کے بعد میچ کا نقشہ ہی پلٹ گیا۔

ہندوستان نے 289 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت اپنے تین وکٹ صرف چار رن پر گنوا دیئے تھے لیکن اس کے بعد روہت شرما اور دھونی کے درمیان 137 رن کی شراکت سے ٹیم اچھی پوزیشن میں نظر آرہی تھی لیکن دھونی کے آؤٹ ہونے سے میچ کا رخ ہی پلٹ گیا۔

وراٹ نے میچ کے بعد کہا، ’’روہت نے شاندار سنچری بنائی اور دھونی نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا. لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان کی شراکت سے ہم جس پوزیشن میں تھے اس سے ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔ روہت اور دھونی میچ کو کافی آگے تک لے گئے لیکن دھونی ایسے وقت پر آوٹ ہوگئے جب ہمیں ان کے ٹکے رہنے کی کافی ضرورت تھی۔ ‘‘

دھونی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے، اگر ہندوستان کے پاس اس وقت ریفرل ہوتا تو دھونی بچ سکتے تھے لیکن ہندوستان کے کے پاس ریفرل نہیں تھا اور دھونی کو واپس پویلین لوٹنا پڑا۔ وراٹ نے کہا، ’’اس شراکت کے بعد اگر ہمیں ایک اور اچھی ساجھیداری مل جاتی تو ہم ہدف کے قریب پہنچ سکتے تھے لیکن تین وکٹ جلد گنوانا ہمیں بھاری پڑا۔‘‘

کپتان نے ساتھ ہی کہا، "آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے اور اس نے ہمیں واپسی کا موقع نہیں دیا۔ میرے خیال سے ہمیں اس میچ کو ایسے دن کے طور پر دیکھنا ہوگا جہاں آسٹریلیا نے ہم سےبہتر کھیلا۔

وراٹ نے گیندبازی پر اطمینان ظاہر کیا لیکن وہ بلے بازی کے معاملے میں مایوس نظر آئے۔ انہوں نے کہا، ’’اس وکٹ پر 300 سے زائد کا اسکور بن سکتا تھا اور 288 کے اسکور کو حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن شروع میں ہی تین وکٹ گنوانے سے ٹیم کو ایک تال نہیں مل سکی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */