حیدرآباد ٹسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، ہندوستان کا اسکور 308/3

امیش یادو نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کو 311 رنوں پر سمیٹ دیا۔ امیش یادوں نے ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

13 Oct 2018, 5:09 PM
دوسرے دن کا کھیل ختم، ہندوستان کا اسکور 4 وکٹ پر 308 رن

حیدر آباد ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو چکا ہے اور ہندوستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 308 رن بنا لیے ہیں۔ اس وقت ویسٹ انڈیز سے ہندوستان محض 3 رن پیچھے ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اجنکیا رہانے 75 اور رشبھ پنت 85 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

13 Oct 2018, 4:50 PM
ہندوستان کا اسکور 300 کے پار پہنچا

ہندوستان کے 4 وکٹ گرنے کے بعد پانچویں وکٹ کے لئے آجنکیہ رہانے اور رشبھ پنت نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 300 کے پار لے کر گئے۔ آجنکہ رہانے 166 گیندوں میں 72 اور رشبھ پنت 109 گیندوں میں 83 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

13 Oct 2018, 2:57 PM
حیدرآباد ٹسٹ: ہندوستان کے 190 رن پر 4 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان نے 194 رن بنانے میں اپنے 4 وکٹ کھو دئے ہیں۔ ہندوستان کا چوتھا وکٹ وراٹ کوہلی کے طور پر گرا۔ انہیں 45 کے نجی اسکور پر جیسن ہولڈر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔


13 Oct 2018, 12:53 PM
حیدرآباد ٹسٹ: ہندوستان کے 132 رن پر 3 کھلاڑی آؤٹ

اپنی پہلی اننگ میں کھیلتے ہوئے ہندوستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے اوپننگ کے لئے پہنچے کے ایل راہل کے طور پر ہندوستان کا پہلا وکٹ گیا، وہ محض 4 رن ہی بنا پائے۔

راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد پرپرتھوی شا آؤٹ ہوئے۔ انہیں جومیل واریکن نے شمرون ہیٹ میئر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ شا 70 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد چیتیشور پجارا 10 کے نجی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

آجنکیہ رہانے اور وراٹ کوہلی میدان پر موجود ہیں، ہندوستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 132 رن بنا لئے ہیں۔

13 Oct 2018, 11:49 AM

حیدرآباد میں دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کے 311 رنوں پر آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان نے اننگ کی شروعات کی۔ ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رن بنا لئے ہیں۔ پرتھوی شا 52 رن اور چیتیشور پجارا 9 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

اوپننگ کے لئے میدان پر آئے لوکیش راہل نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا اور انہوں نے لگاتار 9ویں اننگ میں بولڈ یا ایل بی ڈبلیو ہونے کا شرم ناک ریکارڈ قائم کر دیا۔


13 Oct 2018, 10:36 AM

حیدرآباد: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹسٹ سریز کا دوسرا اور آخری میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں کل 311 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

امیش نے ویسٹ انڈیز کو 311 پر سمیٹا

امیش یادو نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کو 311 رنوں پر سمیٹ دیا۔ امیش یادوں نے ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے لئے روسٹن چیس نے سب سے زیادہ 106 رن بنائے۔ ایک وقت میں ویسٹ انڈیز کی حالت کافی خراب تھی لیکن روسٹن چیس اور کپتان جیسن ہولڈر نے ٹیم کو سنبھال لیا۔ ہولڈر نے چیس کا بخوبی ساتھ دیا اور ان کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ کے لئے 104 رن کی شراکت داری کی۔ ہولڈر نے اپنی 52 رونوں کی اننگ کے دوران 92 گیندیں کھیلیں اور 6 چوکے لگائے۔ ان دونوں کے علاوہ شائی ہوپ نے 36 اور ڈاورن نے 30 رنوں کا تعاون کیا۔

ویسٹ انڈیز کل پہلے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد پہلے سیشن میں لنچ تک تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا کیرون پاویل (22) کے طور پر لگا۔ انہیں روی چندرن اشون نے رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کلدیپ یادو نے اس کے بعد کریگ بریتھویٹ (14) کو اس وقت ایل بی ڈبلیو کیا جب ٹیم کا کل اسکور 52 تھا۔ اس کے بعد شائی ہوپ (36) نے ہیٹ میئر کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لئے 34 رن کا ہی تعاون کیا۔ ہیٹ میر کو کلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔

نوجوان بلے باز سنیل امبریش (18) بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور کلدیپ کا شکار ہو گئے۔ چیس اور ڈاورن (30) نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کے لئے 69 رنوں کی شراکت داری کی۔ وکٹ نہ ملتا دیکھ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے امیش یادو کو گیند تھمائی اور انہوں نے ڈاورن کو پویلین بھیج کر ہندوستان کو چھٹی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد جیس ہولڈر اور روسٹن چیس نے ساتویں وکٹ کے لئے 104 رن کی شراکت دری کی۔ امیش یادو نے جیسن ہولڈر کو رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر ویسٹ انڈیز کو ساتواں جھٹکا دیا۔ امیش یادو نے ویویندر بشو کو بولڈ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کا آٹھواں وکٹ گرایا۔ اس کے بعد امیش یادو نے روسٹن چیس اور شینان گیبریل کو آؤٹ کر کے اپنے 6 وکٹ مکمل کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔