وراٹ اور روہت کے طوفان سے جیتا ہندوستان، ویسٹ انڈیز کی 8وکٹ سے ہار

سلامی بلے باز شکھر دھون محض 4 رن بناکر اوشنے تھامس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر سوشل میڈیا / @BCCI
user

قومی آوازبیورو

21 Oct 2018, 8:53 PM
وراٹ اور روہت کی سنچری، ہندوستان کی ویسٹ انڈیز پر 8 وکٹ سے جیت

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا مقابلہ گوہاٹی میں کھلا گیا۔ کپتان وراٹ کوہلی (140) اور روہت شرمان (152 ناٹ آؤٹ) کی طوفانی اننگز کی مدد سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے مات دے دی۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 322 رن بنائے اور ہندوستان کو جیت کے لئے 323 رنوں کا ہدف دیا۔ جوان میں ہندوستان نے 42.1 اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔

وراٹ کوہلی نے 107 گیندوں میں 21 چوکے اور 2 چھکے لگائے اور روہت شرما نے 117 گیندوں کی اننگ میں 15 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے ریکارٹ 246 رنوں کی شراکت داری کی۔ شکھر دھون 4 رن بنا کر آؤٹ ہئے اور امباتی رائیڈو نے ناٹ آؤٹ 22 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے اوشانے تھامس اور دیویندر بشو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

21 Oct 2018, 8:09 PM
ہندوستان کا اسکور 250 کے پار

ہندوستان نے 322 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر 256 رن اسکور کر لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے شاندر سنچریاں مکمل کیں۔

وراٹ کوہلی 140 رن بناکر انہیں شائی ہوپ نے دیوندر بشو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ اپنی اننگ میں کوہلی نے 21 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

ادھر روہت شرما نے 91 گیندوں میں 114 رن اسکور کر لئے ہیں اور میدان پر موجود ہیں۔ وراٹ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد امباتی رائیڈو میدان پر پہنچے ہیں۔

21 Oct 2018, 7:44 PM
وراٹ کوہلی کی سنچری، ہندوستان 200 کے پار

کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کر دی ہے۔ کوہلی 91 گیندوں میں 110 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اپنی اننگ میں وی 18 چوکے لگا چکے ہیں۔ روہت شرما نے بھی کوہلی کا اچھا ساتھ دیا اور 73 گیندوں میں 79 رن اسکور کر لئے۔ 28 اوور مکمل ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور اس وقت ایک وکٹ کے نقصان 204 رن ہے۔


21 Oct 2018, 7:22 PM
ہندوستان کا سکور 150 کے پار

ویسٹ انڈیز کی طرف سے دئے گئے 323 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 اوور میں 151 رن اسکور کر لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ وراٹ کوہلی اپنی سنچری کے نزدیک ہیں اور 89 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ روہت شرما 55 رن اسکور کر چکے ہیں۔

21 Oct 2018, 6:52 PM
ہندوستان کا اسکور 100 رن کے پار

16 اوور کے اختتام کے بعد ہندوستان کا اسکور اس وقت 102 رن پہنچ گیا ہے۔ وراٹ کوہلی اس وقت 64 جبکہ روہت شرما 31 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کا واحد وکٹ 10 کے اسکور پر شکھر دھون کے طور پر گرا تھا۔


21 Oct 2018, 6:42 PM
وراٹ کوہلی کی نصف سنچری مکمل

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے وراٹ کوہلی نے اپنے کریر کی 49ویں نصف سنچری اسکور کر دی ہے۔ وہ 50 گیندوں میں 59 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دوسرے بلے باز روہت شرما 28 گیندوں میں 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

21 Oct 2018, 6:05 PM
ہندوستان کو لگا پہلا جھٹکا، شکھر دھون 4 رن بناکر آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے 323 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے دوسرے ہی اوور میں اپنا پہلا وکٹ کھو دیا ہے۔ سلامی بلے باز شکھر دھون محض 4 رن بناکر اوشنے تھامس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

دھون کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی میدان پر روہت شرما کا ساتھ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔ سات اووروں میں ہندوستان نے 48 رن اسکور کر لئے ہیں۔


21 Oct 2018, 5:20 PM

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیاں پانچ ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا مقابلہ گوہاٹی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 322 رن بنائے اور ہندوستان کو جیت کے لئے 323 رن کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمیئر نے سب سے زیادہ 106 رن بنائے۔ اپنی اننگ میں ہیٹمیئر نے 78 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکے اور 6 ہی چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ کیران پاوین نے 39 گیندوں میں 51 رنوں کی تیز اننگ کھیلی۔ کپتان ہولڈر نے 38 رنوں کا تعاون کیا۔

ہندوستان کے گیندباز یجوویندر چہل سب سے کامیاب رہے انہوں نے 10 اوور میں 41 رن دے کر ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سمیع مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے 10 اوور میں 81 رن خرچ کر ڈالے حالانکہ انہوں نے دو وکٹ بھی حاصل کئے۔ رویندر جڈجا نے ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے خلیل احمد نے 10 اوور میں 64 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

21 Oct 2018, 4:53 PM
ویسٹ انڈیز کا اسکور 300 کے پار

ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ کے نقصان پر 307 رن بنا لئے ہیں۔ اب محض پچاسواں اوور پھینکا جانا باقی ہے۔ 8واں وکٹ جے ہولڈر کے طور پر گرا جنہیں چہل نے بولڈ کیا۔ یجوویندر چہل نے 3 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد سمیع نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


21 Oct 2018, 3:56 PM
ویسٹ انڈیز کو لگا پانچواں جھٹکا، اسکور 200/5

ٹاس ہار کر پہلے بالے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 32 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنا لئے ہیں۔ اپنے ون ڈے کیریر کا آغاز کر رہے ہندوستانی کھلاڑی خلیل احمد نے پہلا وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ محمد سمیع نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ یجوویندر چہل اور رویندر جڈیجا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

21 Oct 2018, 3:09 PM
ویسٹ انڈیز کا چوتھا وکٹ گرا

شائی ہوپ کے طور پر ویسٹ انڈیز کا چوتھا وکٹ گر چکا ہے۔ ٹیم کے 114 کے اسکور پر ہوپ کو محمد سمیع نے دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔


21 Oct 2018, 2:40 PM
ویسٹ انڈیز کا اسکور 86/3

اپنے ڈیبیو میچ میں کھیل رہے خلیل احمد نے پہلا وکٹ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز پاویل کو 51 رن کے اسکور پر شکھر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا تیسرا وکٹ بھی گر گیا۔ کل 86 کے اسکور پر یجوویندر چہل نے سیمیولس کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ سیمیولس کوئی رن نہیں بنا پائے۔

21 Oct 2018, 1:56 PM
ویسٹ انڈیز کا اسکور 41/1

ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز نے 8 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رن بنائے ہیں۔ کیران پاویل (24 رن) اور شائی ہوپ (3 رن) میدان میں موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ ہیمراج کے طور پر گرا جنہیں محمد سمیع نے 9 رن پر بولڈ کر دیا۔


21 Oct 2018, 1:52 PM

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیاں پانچ ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا مقابلہ گوہاٹی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

21 سالہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اس میچ سے ون ڈے انٹرنیشل میں اپن ڈیبیو کر رہے ہیں۔ انہیں ہندوستان کے سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ون ڈے کیپ فراہم کی۔ ہندوستانی ٹیم میں مڈل آرڈر کے بلے باز منیش مانڈے کی موجودگی کے باوجود ٹیم انظامیہ نے رشبھ پنت کو ان پر فوقیت دی ہے۔

گوہاٹی کے برساراپار کرکٹ اسٹیڈین پر پہلی بار ونڈے میچ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس کا افتتاح گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا۔ گزشتہ سال اس اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ایک ٹی-20 میچ کھیلا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس میچ میں اوشانے تھامس اور چندرپال ہیمراج ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ہیمراج سلامی بلے باز کے طور پر میدان میں اترے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔