پہلا ون ڈے: ہندستان کی انگلینڈ پر 66 رن کی شاندار فتح

ہندستان نے مقررہ 50 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 317 رن کا مضبوط اسکور بنا کر انگلینڈ کو 42.1 اوور میں 251 رن پر سمیٹ دیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پونے: ہندوستان نے انگلینڈ کو پہلے یک روزہ میچ میں منگل کے 66 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے سبقت حاصل کر لی۔ ہندستان نے مقررہ 50 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 317 رن کا مضبوط اسکور بنا کر انگلینڈ کو 42.1 اوور میں 251 رن پر سمیٹ دیا۔

سلامی بلے باز شکھر دھون نے شاندار 98، ہندستان نے کپتان وراٹ کوہلی نے 56، وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل نے ناٹ آوٹ 62 اور کیریر کا پہلا میچ کھیل رہے آل راونڈر کنال پانڈیا کے ناٹ آوٹ 58 رنوں کی شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ تیز گیند باز پر سدھ کرشنا نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔


انگلینڈ نے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 135 رن کی شاندار شروعات کی۔ ایک وقت انگلینڈ کا اسکور پندرہ اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 135رن تھا لیکن پرسدھ کرشنا نے جیسن رائے کو آوٹ کر کے جیسے ہی اس شراکت کو توڑا پھر اس کے بعد انگلینڈ کی اننگز سمٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

انگلینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو نے محض 66 گیندوں میں 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 94 رن اسکور کئے۔ ہندستان کے دوسرے کامیاب گیندباز شاردل ٹھاکر نے 6 اوور میں محض 37 رن دیکر 6 وکٹ حاصل کئے۔ بھونیشور کمار نے 9 اوور میں 30 رن دیکر 2 کٹ لئے۔ کنال پانڈیا نے 59 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔


ہندستان نے اس مقابلے میں ٹاس گنوایا لیکن مین آف دی میچ شکھر دھون اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کے لئے 64 رن جوڑ کر ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ روہت نے 42 گیندوں پر 28 میں چار چوکے لگائے جبکہ دھون نے 106 گیندوں پر 98 رن میں گیارہ چوکے اور دو چھکے لگائے۔شکھر گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے گزر رہے تھے لیکن اس مقابلے میں انہوں نے فارم میں واپسی کی اور شاندار اننگز کھیلی۔

شکھر نے آخری ون ڈے سنچری نو جون 2019 کو اوول میں آسٹریلیا کے خلاف بنائی تھی۔ روہت کے آوٹ ہونے کے بعد شکھر نے اپنے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 105رن کی زبردست شراکت کی۔ وراٹ نے 60 گیندوں پر 56 رن میں چھ چوکے لگائے وراٹ کا وکٹ 169 کے اسکور پر گرا۔ نئے بلے باز شریس ایر چھ رن بناکر جلد پویلین چلے گئے۔ ایئرکومارک ووڈ نے متبادل کھلاڑی لیام لیونگسٹن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔


شکھر نے آل راونڈر بین اسٹوکس کی گیند پر انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کو کیچ دے دیا۔ شکھر کا وکٹ 197 کے اسکور پر گرا جبکہ آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے گیندوں میں ایک رن بناکر ٹیم کے اسکور 205 رن پر آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے جلدی جلدی چار وکٹ لیکر ہندستان کی حالت خراب کردی لیکن اس کے بعد راہل اور کنال پانڈیا نے جارحانہ انداز میں بلے باز ی کی اور چھٹے وکٹ کے لئے 112 رن کی ناٹ آوٹ شراکت کرکے ہندستان کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔ انگلینڈکی طرف سے بین اسٹوکس نے 34 رن پر تین وکٹ اور مارک ووڈ نے 75رن پر دو وکٹ لئے۔ ٹام کرین نے اپنے دس اوور میں 63 رن اور عادل راشد نے نو اوور میں 66 رن دیئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔