کشمیر: بڈگام میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ’کرکٹ فورم‘ تشکیل

ضلع بڈگام کے مختلف کرکٹ کلبوں نے مشترکہ طور ضلع کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے بڈگام کے نام سے ایک فورم تشکیل دی اور سابق رکن اسمبلی بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو فورم کا عبوری صدر مقرر کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے تئیں ایک کرکٹ فورم تشکیل دی گئی ہے۔

جمعہ کے روز ضلع بڈگام کے مختلف کرکٹ کلبوں نے مشترکہ طور اور اتفاق رائے کے ساتھ ضلع کے کرکٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں چار چاند لگانے کے لئے ضلع کرکٹ فورم بڈگام کے نام سے ایک فورم تشکیل دی اور سابق رکن اسمبلی بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو فورم کا عبوری صدر مقرر کیا گیا۔

فورم کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ضلع کے مختلف کرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں اور سابق رنجی کرکٹ کھلاڑیوں نے جمعہ کے روز بڈگام میں منعقدہ ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع کرکٹ یونٹ کو تشکیل دینے کے علاوہ کھیل کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور آخر میں فورم کے لئے ایک انتظامی باڈی تشکیل دی گئی۔

باڈی میں سابق رکن اسمبلی آغا سید روح اللہ مہدی کو عبوری صدر جبکہ منظور احمد کو نائب صدر، فیاض احمد کو جنرل سکریٹری اور ریاض احمد کو خزانچی مقرر کیا گیا علاوہ ازیں چھ جوئنٹ سکریٹریوں اور ایک پبلسٹی سکریٹری کو بھی مقرر کیا گیا۔

اس موقعہ پر اعلان کیا گیا کہ ماہ اپریل کی پانچ تاریخ کو جنرل کونسل اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تمام رنجی کرکٹ کھلاڑی شرکت کریں گے اور اسی وقت ایک باقاعدہ باڈی تشکیل دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔