بی سی سی آئی لوک پال نے پانڈیا، راہل کو کیا طلب

بی سی سی آئی کے لوک پال نے کرکٹر ہردک پانڈیا اور لوکیش راہل کو ان کے ایک ٹی وی شو میں خواتین پر کئے گئے متنازعہ تبصرے کے سبب نوٹس بھیجا ہے اور سماعت میں موجود رہنے کے لئے بھی کہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے لوک پال نے کرکٹر ہردک پانڈیا اور لوکیش راہل کو ان کے ایک ٹی وی شو میں خواتین پر کئے گئے متنازعہ تبصرے کے سبب نوٹس بھیجا ہے اور سماعت میں موجود رہنے کے لئے بھی کہا ہے۔

بی سی سی آئی کے لوک پال جج ڈی جین نے دونوں کو یہ نوٹس بھیجا ہے جس میں پانڈیا کی 9 اپریل کو اور راہل کی 10 اپریل کو سماعت ممبئی میں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے فروری میں جج جین کو لوک پال مقرر کیا تھا اور ان کی تقرری کے بعد یہ پہلا معاملہ ہو گا جس میں وہ فیصلہ سنائیں گے۔

جج جین نے كرك انفو سے کہا کہ یہ قدرتی عمل ہے جسے دونوں کھلاڑیوں کو پاس کرنا ہوگا تاکہ فیصلہ لیا جا سکیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی موجودگی کی تصدیق کی ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے لیکن ان کے لئے یہ سننا ضروری ہے کہ دونوں کھلاڑی اس معاملے پر کیا کہتے ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے انہیں سمن بھیج دیا ہے اور اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ سماعت میں حاضر ہوتے ہیں یا نہیں۔ یہ عام انصاف کے عمل کا حصہ ہے۔ آپ کسی کو ان کا موقف پیش کرنے کا موقع دیے بغیر ہی مجرم نہیں ٹھہرا سکتے۔

سماعت کا وقت پانڈیا کی ممبئی انڈینس اور راہل کی پنجاب کی ٹیم کے لئے تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ اگرچہ اتفاق سے پنجاب کا مقابلہ 10 اپریل کو ممبئی انڈینس کے گھریلو میدان ممبئی میں ہونا ہے لہذا یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ راہل مقابلہ کھیلیں گے یا نہیں۔

جج جین نے کہا کہ بی سی سی آئی نے فیصلہ لینے کے لئے کوئی وقت کی حد طے نہیں کی ہے۔ اگرچہ ہندستانی ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکٹر ورلڈ کپ کے پیش نظر جلد سے جلد معاملے کا تصفیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کے انتخاب میں کسی طرح کا شک نہ رہے۔ ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہو گا جس کے لئے ٹیم کا انتخاب 25 اپریل تک کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی نے اس سال جنوری میں پانڈیا اور راہل کو ان کے ایک ٹی وی شو میں خواتین پر متنازعہ بیان کی وجہ سے ٹیم سے معطل کر دیا تھا۔ اگرچہ ان کی معطلی زیر التواء رہنے کے سبب عارضی طور پر 24 جنوری کو ہٹا لی گئی تھی جس کے بعد دونوں کی ہندستانی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔