خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ، کرکٹرز پانڈیا اور راہل سے بی سی سی آئی نے کیا جواب طلب

بی سی سی آئی نے پانڈیا اور کے ایل راہل کو نوٹس بھیجتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے، مستقبل میں کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے ٹی وی شوز میں شامل ہونے پر روک بھی لگائی جا سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا) کا کام کاج دیکھنے کے لئے بنائی گئی سی او اے کے چیئرمین ونود رائے نے کہا، ’’ہم نے پانڈیا اور کے ایل راہل کو شو کاز نوٹس بھیجا ہے اور دنوں ہی کرکٹروں کو اس پر جواب دینے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

ٹی وی شو ’فافی وِد کرن‘ میں خواتین کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے والے کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر نشانے پر آنے کے بعد اب بی سی سی آئی نے بھی پانڈیا پر ایکشن لینے کا ذہن بنا لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے پانڈیا اور راہل کو نوٹس بھیجتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندار جواب دینے کو کہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، بی سی سی آئی مستقبل میں کنٹریکٹ کھلاڑیوں پر ایسے شو میں حصہ لینے پر روک بھی لگا سکتی ہے۔

بی سی سی آئی کا کام کاج دیکھنے والی سی او اے کے چیئرمین ونود رائے نے کہا، ’’ہم نے ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا گیا ہے اور دونوں ہی کھلاڑیوں کو جواب دینے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں بیان کی مذمت کرتے ہوئے ونود رائے نے اسے احمقانہ قرار دیا ہے۔

قبل ازیں پانڈیا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے بیان کے لئے معافی مانگی تھی۔ پانڈیا نے کہا، ’’میرا کسی کے احساسات مجروح کرنے کا ارادہ نہیں تھا، پھر بھی جن کو بھی میری بات سے دُکھ ہوا ہے میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کافی ود کرن نامی ٹی وی شو کے میزبان کرن جوہر نے دونوں کھلاڑیوں سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالہ سے سوال کیے تھے۔ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہارک پانڈیا نے خواتین مخالف باتیں کہہ دیں۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا کو سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے رویہ کو شرمناک قرار دیا گیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بی سی سی آئی جلد ہی اپنے کھلاڑیوں کے ایسے شوز میں شرکت کرنے پر بین لگا سکتا ہے۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے، ’’اس حوالہ سے غور کیا جا رہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان ٹی وی شوز میں حصہ نہ لینے دیا جائے جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہ ہو۔‘‘

غورطلب ہے کہ پانڈیا اس وقت ٹیم انڈیا میں شامل ہیں اور آسٹریلیا دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ ایشیا کپ میں چوٹ لگ جانے کے بعد پانڈیا کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ انہیں آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لئے آخری 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔