’نوجوان کرکٹروں کو ہنرمندی سے بھی آراستہ کئے جانے کی ضرورت‘

بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ نے اپیل کی ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو سماجی ہنرمندی کے تحت ماہر کیا جائے جس سے انہیں اپنے زندگی گزارنے میں کبھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ نے بی سی سی آئی کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی ( سی او اے ) کو خط لکھ کر پیشکش کی ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو سماجی ہنرمندی میں ماہر کیا جائے جس سے انہیں اپنے زندگی گزارنے میں کبھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کھنہ نے سی او اے کے ارکان کو لکھے گئے خط میں کہاکہ بی سی سی آئی کو این سی اے اور زیڈسي اے کیمپوں میں ایسے پروگرام چلانا چاہئے جہاں انڈر -16 اور انڈر -19 کھلاڑیوں کے سماجی مہارت کو تیار کیا جائے تاکہ ان کو آگے چل کر زندگی گزارنے میں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نگراں صدر نے اپنے خیالات کو خط کے ذریعے ریاستی ایسوسی ایشن کو بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے خط میں کہاکہ میں نے سنا ہے کہ انڈر-19 ہندستانی کوچ راہل دراوڑ نے بھی اسی طرز پر تجویز پیش کی تھی۔

کھنہ نے مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو انگریزی بولنے، ان ترسیل مہارت بڑھانے، ایم ایس آفس سیکھنے، اپنی سوچ کی ترقی اور ان کے رویے اور سماجی طرز عمل پر زور دیا جائے تاکہ وہ اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب انسان بھی بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی شروعات آئندہ کیمپوں سے ہو سکتی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس کے دور رس نتائج دیکھنے میں آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو یہ دکھایا جائے کہ مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی میڈیا سے کس طرح بات کرتے ہیں اور کس طرح ان کے مشکل سوالوں کو سنبھالتے ہیں تو وہ سمجھ پائیں گے کہ آگے چل کر ایسی صورت میں انہیں کیا کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔