بنگلہ دیشی کرکٹر مشرف حسین کورونا پازیٹو، گھر میں ہوئے کوارنٹائن

مشرف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "میں ٹھیک ہوں اور گھر میں آئسولیشن میں رہ رہا ہوں۔ میری بیوی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ بچے کے ساتھ اپنے والدین کے گھر رہ رہی ہیں۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے ​​بائیں ہاتھ کے سابق اسپنر مشرف حسین کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔38 سالہ کرکٹر کے والد بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ مشرف کے مطابق اتوار کو کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد وہ بالکل ٹھیک ہیں اور گھر میں خود کو قرنطین کر چکے ہیں۔ڈیلی اسٹار سے تعلق رکھنے والے مشرف نے بتایا کہ میرے والد کو اس سے پہلے کورونا ہو گیا تھا اور انہیں سی ایم ایچ اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں میں نے کچھ علامات کا بھی احساس کیا اور میرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔ میں ٹھیک ہوں اور گھر میں آئسولیشن میں رہ رہا ہوں۔ میری بیوی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ بچے کے ساتھ اپنے والدین کے گھر رہ رہی ہیں۔

مشرف نے پانچ ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے۔ پچھلے سال مشرف کو برین ٹیومر ہونے کی بھی تشخیص ہوئی تھی اور چار ماہ تک ان کا علاج سنگا پور میں ہوا تھا۔ وہ اپنی بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد گھریلو کرکٹ میں واپس جانے کے لئے تیار تھے لیکن اس سے پہلے ہی وہ کورونا سے متاثر ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جون میں بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ ، نجم الاسلام اور نفیس اقبال بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔